اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش کیا ہوتی ہے؟
اندام نہانی یا فرج (وجا ئنا) کی سوزش سے مراد اندام نہانی کے اندر یا َأطراف میں جراثیم سے انفکشن ہونا اور اس سے سوجن اور تکلیف ہونا ہے۔ یہ ایک بہت عام اور قابلِ علاج بیماری ہے۔
فطری رطوبت
اندام نہانی سے ایک شفاف یا تھوڑی آلودہ رطوبت کا اخراج ایک فطری عمل ہے۔ یہ دراصل اندام نہانی کی صفائی کا طریقہ ہے۔ ِاس رطوبت سے نہ تو بُو آتی ہے نہ ہی خارش ہوتی ہے۔ اس کی مقدار اور سیالیت ماہواری کے سلسلے کے مطابق مہینے میں کم زیادہ ہوتی ہے۔ ماہواری کے سلسلے میں کبھی تو رطوبت، کم اور پانی کی طرح پتلی آتی ہے اور کبھی تو گاڑھی اور زیادہ آتی ہے۔ یہ سب حسبِ معمو ل ہے۔ لیکن اگر اس رطوبت کی رنگت تبدیل ہو جاے، کو ئی بُو آئے یا اندام نہانی میں خارش، جلن یا درد ہو تو یہ ایک بیماری کی نشانی ہے۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش کی کیا علامات ہیں؟
اندام نہانی (وجا ئنا) سے سفید رطوبت کا اخراج جو دہی کی طرح گاڑھی ہو ۔
ایسی رطوبت جو پتلی اور سفیدیا ہری یاپھر پیلی ہواور جس سے مچھلی جیسی بو آتی ہو۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کے اندر یا اس کے ۱َطراف میں خارش یا جلن ہونا-
جنسی تعلقات کے وقت درد یا جلن ہونا۔
پیشاب کرتے وقت درد یا جلن ہونا۔
پیٹ کے نچلے حصّے میں درد ہونا۔
ماہواری کے دن ختم ہونے کے بعد یا جنسی تعلق کے بعد اندام نہانی (وجا ئنا) سے خون آنا۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کے باہر دانے یا مسے ہونا۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش کے جراثیم کیسے ہوتے ہیں؟
تین طرح کے جراثیم اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش پیدا کر سکتے ہیں:
بیکٹیریا (Bacterial Vaginosis, Gonorrhea, Chlamydia)
فنگس (خمیر) (Candidiasis or Thrush)
کیڑے( پیراسایٹس )(Trichomoniasis)
اندام نہانی (وجا ئنا) میں عام طور پران میں سے کچھ جراثیم قدرتی ہوتے ہیں جو کو ئی بیماری پیدا نہیں کرتے۔لیکن کچھ حالات میں یہ جراثیم زیادہ ہوجایئں تو اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش پیدا کرسکتے ہیں مثلاً حمل، اینٹی بائوٹیکس کا زیادہ استعمال، مدافعتی نظام کی کمزوری، ذیابطیس، مانع حمل کی ادویات کا استعمال، وغیرہ۔ کچھ نئے جراثیم جنسی تعلقات کے سبب بھی اندام نہانی (وجا ئنا) میں داخل ہوسکتے ہیں۔ بعض اوقات پیشاب میں انفکشن ہونے سے بھی اندام نہانی (وجا ئنا) میں سوزش ہو جاتی ہے۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش کا علاج کیا ہے؟
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش کا علاج سوزش پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ ہے۔
بیکٹیریا کا خاتمہ اینٹی بائوٹیکس سے ہوتا ہے۔
فنگس (خمیر) کا خاتمہ اینٹی فنگل سے ہوتا ہے۔
کیڑوں( پیراسایٹس) کا خاتمہ اینٹی پیراسیٹیکس سے ہوتا ہے۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش سے کیا پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں؟
غیر عمل شدہ اندام نہانی ( وجا ئنا ) کی سوزش سے مختلف پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ اندام نہانی ( وجا ئنا ) کی سوزش سے رحم ، رحم کی نالیوں یا انڈا دانی میں سوزش ہو سکتی ہے جس سے نتیجاتاً بانجپن بھی ہو سکتا ہے۔ حمل میں اندام نہانی ( وجا ئنا ) کی سوزش سے قبل از وقت زچگی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔اورکبھی یہ جراثیم خون میں داخل ہوکر دوسرے اعضاء کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں مثلاً دل، دماغ۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
اندام نہانی (وجا ئنا) کی سوزش سے بچائو کے لیے ضروری ہے کہ اچھی غذا لی جائے، پانی زیادہ پیا جائے، اندام نہانی (وجا ئنا) کو صاف اور خشک رکھا جائے، پیشاب کرنے کے بعد شرمگاہ کو پانی سے صاف کیا جائے اور جنسی تعلقات کے وقت کونڈم (condom) کا استعمال کیا جائے۔
اندام نہانی (وجا ئنا) سے سفید رطوبت کا اخراج جو دہی کی طرح گاڑھی ہو ۔
ایسی رطوبت جو پتلی اور سفیدیا ہری یاپھر پیلی ہواور جس سے مچھلی جیسی بو آتی ہو۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کے اندر یا اس کے ۱َطراف میں خارش یا جلن ہونا-
جنسی تعلقات کے وقت درد یا جلن ہونا۔
پیشاب کرتے وقت درد یا جلن ہونا۔
پیٹ کے نچلے حصّے میں درد ہونا۔
ماہواری کے دن ختم ہونے کے بعد یا جنسی تعلق کے بعد اندام نہانی (وجا ئنا) سے خون آنا۔
اندام نہانی (وجا ئنا) کے باہر دانے یا مسے ہونا۔
بیکٹیریا (Bacterial Vaginosis, Gonorrhea, Chlamydia)
فنگس (خمیر) (Candidiasis or Thrush)
کیڑے( پیراسایٹس )(Trichomoniasis)
بیکٹیریا کا خاتمہ اینٹی بائوٹیکس سے ہوتا ہے۔
فنگس (خمیر) کا خاتمہ اینٹی فنگل سے ہوتا ہے۔
کیڑوں( پیراسایٹس) کا خاتمہ اینٹی پیراسیٹیکس سے ہوتا ہے۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *