ہیموفیلیا کیا ہے؟
امراض،کینسر اور خون کے امراض

ہیموفیلیا کیا ہے؟

14 March, 2021

ہیموفیلیاء

انسانوں اور جانوروں کے اجسام میں دوڑتے خون کی اہمیت سے کوئی  انکارنہیں کر سکتا۔ خون انسانوں اور جانوروں کے اجسام میں بہت سارے کام سر انجام دیتا  ہے۔     خون جسم میں موجود دوسری بافتوں کی طرح (بافت کو انگریزی میں tissue کہتے ہیں) ہی ایک بافت ہے لیکن اس میں اور دوسری بافتوں میں یہ فرق ہے کی خون مائع  حالت میں موجود ہوتاہے اور جسم کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک  دل کے ذریعے منتقل ہوتا رہتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دوسری بافتیں اپنی اپنی جگہ رہتی ہیں۔                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                      

 

خون کے اجزاء:           

خون کے بنیادی اجزاءمیں درج ذیل اجزاء شامل ہیں:

◄   پلازما

◄   سرخ خلیے

◄   سفید خلیے

◄   پلیٹلیٹس

 

خون کے جمنے کا عمل

خون کے اجزاء میں شامل ان اجزاءمیں سے ہر جز کی اپنی الگ اہمیت ہے ۔خون کے ان بنیادی اجزاء کے علاوہ خون میں بہت سارے لحمیات  ((proteins ایسے ہوتے ہیں جو کہ خون کے جمنے میں اس کی مدد کرتے ہیں۔ ان لحمیات کو فیکٹرز (   (factorsکے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ان فیکٹروں کو مختلف نمبروں سے جانا جاتا ہے ۔ان فیکٹرزمیں سے چند اہم اور مشہور  فیکٹر، فیکٹر نمبر ایک ، دو، تین ، چار، پانچ ، آٹھ اور دس ہیں ۔پلٹلیٹس کا شمار خون کے بنیادی جز کے طور پر ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ فیکٹرز کی طرحproteinsنہیں ہوتے لیکن ان کا کام بھی خون  کو جمنے میں مدد فراہم کرنا ہی ہوتا ہے۔

یہ سارے فیکٹرز ایک پیچیدہ نظام کے تحت اپنا کام سر انجام دیتے ہیں اور کسی بھی زخم یا چوٹ کے لگ جانے کی صورت میں خون کو جمنے میں مدد دیتے ہیں ورنہ کسی بھی زخم یا حادثے کی صورت میں خون کا بہت زیادہ رساؤ جسم کیلئے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ہیموفیلیاء خون کی ایک ایسی جینیاتی بیماری ہے جو کہ مندرجہ بالا فیکٹرز میں سےفیکٹرزVIII  اورIXکے بننے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔یہ ایک   ایسی جینیاتی بیماری ہے جو بچوں میں زیادہ تر ان کے والد کی طرف سے منتقل ہوتی ہےاور زیادہ تر لڑکوں کو متاثر کرتی ہے۔

 

ہیموفیلیاء خطرناک کیوں ہے؟

ہیموفیلیاء اے کے مریض ایک نہایت مشکل زندگی گزارتے ہیں۔ ایسے افراد کیلئےاکثر اوقات چھوٹے زخم بھی  خطرناک ثابت ہو تے ہیں۔ اگر یہ افراد کسی آپریشن کے مرحلے کے ذریعے گزرنا چاہیں تو ان کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر ایسے مراحل میں احتیاط کا دامن چھوڑ دیا جائے تو ہیموفیلیاء کے مریضوں کا بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے صورتحال بہت سنگین ہو سکتی ہے۔

 

ہیموفیلیاء کی اقسام:

ہیموفیلیاء کی دو اقسام پا ئی جاتی ہیں جنہیں ہیموفیلیاء اے اور  ہیموفیلیاء بی  کےنام سے جانا جاتاہے۔

 

ہیموفیلیاء اے:

ہیموفیلیاء کی پائی جانے والی  اقسام میں ہیموفیلیاء اے زیادہ عام ہے۔ہیموفیلیاء کی اس قسم کو انگریزی میں Classic Hemophiliaکے نام سے جانا جاتا ہے۔اس قسم میں فیکٹر VIII کے بننے کی صلاحیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ فیکٹر VIIIبنیاددی طور پر دو حصوں پر  مشتمل ہوتا  ہےجن  میں سے  ایک حصہ چھوٹا اور دوسرا حصہ بڑا ہوتا ہے۔ فیکٹر VIII کے چھوٹے حصے کی غیر موجودگی ہیموفیلیاء اے کا باعث بنتی ہےجبکہ بڑے حصے کی غیر موجودگی ایک دوسری بیماریvon-Willerband diseaseکا باعث بنتی ہے۔

ہیموفیلیاء کی یہ قسم بنیادی طور پر والد سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ بیماری خودبخود بھی پیداہو سکتی ہے۔دنیا بھر کی آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو ٰہیموفیلیاءکے تقریبا 60٪ مریضوں کے اندر فیکٹر VIII کی شدید کمی ملتی ہےجبکہ 15٪ مریضوں کے اندر یہ بیماری متناسب طور پر جبکہ 25٪آبادی میں یہ بیماری یتنی زیادہ خطرناک نہیں ہوتی۔

 

ہیموفیلیاء اے کی علامات:

 ہیموفیلیاء اے کی علامات میں چھوٹے چھوٹے زخم یا چوٹ لگنے پہ خون کا بہت زیادہ بہہ جانا،  ہڈیوں اور پٹھوں کے جوڑوں سے خون کا بہہ جانا، دندان ساز کے پاس علاج کروانے کی غرض سے جانا اور دندان سازی کے مراحل سے گزرنے کے دوران خون کا بہت زیادہ بہہ جانایا کسی حادثے کی صورت میں خون کا بہت زیادہ بہہ جانا جیسی علامات شامل ہیں۔

 

ہیموفیلیاء بی:

ہیموفیلیاء بی کا تناسب ہیموفیلیاء اے کے مقابلے میں کم پایا جاتا ہے۔اس میں اور ہیموفیلیاء اے میں فرق اس بات کا ہے کہ ہیموفیلیاء بی میں فیکٹرIX کی کمی واقع ہو جاتی ہےجو کہ خون کیے جمنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔اس کا تعلق بھی جینیات سے ہے اور یہ بھی والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے اور زیادہ تر لڑکوں کو متاثر کرتی ہے۔

 

ہیموفیلیاء بی کی علامات:

ہیموفیلیاٰ بی کی علامات میں ناک سے خون کا بہنا، جوڑوں سے خون کا بہنا، دندان سازی کے عمل سے گزرنے کے بعد خون کا بہنا، پیشاب یا پاخانے میں خون کا نظر آنا وغیرہ شامل ہیں۔

 

ہیموفیلیاء اےاور بی کی تشخیص

ہیموفیلیاء کی تشخیص مختلف ٹیسٹس کے ذریعے ممکن ہوتی ہے۔ان ٹیسٹس میں PTT, APTT, CBC،فیکٹر VIIIاور IXکی تعداد یکھی جاتی ہے اور اس کےذریعے تشخیصی عمل ممکن بنایا جاتا ہے۔

 

علاج

ہیموفیلیاءاے اور بی کا علاج ہیموفیلیاء کے مریضوں میں فیکٹرVIIIاور IXکی منتقلی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *