لوگ اکثر گفتگو میں بائی پولر کا لفظ استعمال
کرتے ہیں ۔ عموما اس کا مطلب شخصیت کے دو
یا دو سے زیادہ پہلوہونا سمجھا جاتا ہے۔لیکن اصل میں یہ بالکل مختلف ہے۔
بائی پولر سے مراد ایک طرح کی موڈ /رویہ سے
متعلقہ نفسیاتی بیماری ہے۔ دیگر نفسیاتی بیماریوں کی طرح یہ بھی ہماری توقعات سے
زیادہ عام ہے۔ بائی پولرڈس آرڈر کی تشخیص کے لیے مینیا (Mania)یا
ہائپومینیا (Hypomania) کا ہونا ضروری ہے۔
مینیا کیا ہے؟
مینیایک نفسیاتی کیفیت ہے جس میں انسان کا موڈ
اور توانائی ایک بلند سطح پر ہوتا ہے۔انسان خود کو بہت خوش ، کامیاب اور بااختیار
محسوس کرتا ہے۔ سننے میں یہ جذبات بہت اچھے محسوس ہو رہے ہیں لیکن یہ قانون فطرت
ہے کہ کسی بھی شے کی زیادتی تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ مینیا میں بھی انسان تباہی کے
دہانے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس کیفیت میں چونکہ انسان بہت خوش گمانی کا شکار ہوتا ہے
لہذہ وہ ایسے فیصلے کرتا ہے جس سے اس کو معاشی ، معاشرتی اور نجی معاملات میں
سنگین نقصان کا
سامناکرنا پڑتا ہے۔ مزید بر آں انسان کی نیند بہت کم ہو جاتی ہے۔ بہت سے لوگ کئی دن تک سو نہیں پاتے اور نشہ آور گولیاں
بھی اثر نہیں کرتی ۔زیادہ توانائی کی وجہ سے انسان شدید بے چینی کا شکار ہوتا ہے۔
اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتا ہے جو معاشرتی طور پر نا قابل قبول ہوتی ہیں۔مینیا
انسان کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرتا ہے اور اکثر اوقات ایسے مریضوں کو ہسپتال میں
داخل کرنا پڑتا ہے۔
ہائپومینیا کیا ہے؟
ہائپومینیا اوپر دی گئی کیفیت کی نسبتا کم سنگین
صورت ہے۔جس میں انسان اپنے روزمرہ کے کام سر انجام دیتا رہتا ہے البتہ اس کے
اردگرد کے لوگ اور احباب اس کے رویہ میں تبدیلی محسوس کرتے ہیں ۔
بائی پولر ڈس آرڈر
مینیا یا ئپو مینیا کچھ دن یا قریبا ایک ہفتہ تک
غالب رہتا ہے۔ اس کے بعد انسان ڈپریشن کی کیفیت میں چلا جاتا ہے۔ ڈپریشن میں انسان
کا موڈ اداس اور توانائی بہت کم ہوتی ہے۔ مایوسی ، غصہ، چڑچڑا پن، منفی خیالات اور
دوسرے لوگوں پر اعتبار نہ کرنا (trust issues) ڈپریشن کی علامات میں شامل ہیں ۔
دراصل بائی پولر کو یہ نام ہی اس لیے دیا گیا ہے
کہ اس میں انسان دو انتہائی کیفیات کا شکار ہوتا ہے جو ایک کے بعد ایک انسان کو اپنی لپیٹ میں لے
لیتی ہیں ۔جس سے انسان کی زندگی اور ذاتی تعلقات شدید متاثر ہوتے ہیں ۔ نفسیا تی
بیماریاں نہ صرف انسان کی صحت اور سکون بلکہ اس کے تعلقات ، نجی معاملات اور اس سے
منسلک لوگو ں کی زندگیوں پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ اور اکثر ان کا علاج
انتہائی آسان ہوتا ہے۔
آپ نے شاید نوٹ کیا ہو کہ اس تحریر کی ابتدا میں
بائی پولر کی تشخیص کے بارے میں لکھتے ہوئے ہم نے ڈپریشن کا زکر نہیں کیاتھا۔ اس
کی وجہ یہ ہے کہ بائی پولر کی تشخیص کے لیے صرف مینیا یا ہائپو مینیا کا ہونا
ضروری ہے۔
بائی پولر ڈس آرڈر کی اقسام
1. بائی پولر ڈس آرڈر ۱۔-(Bipolar Disorder 1)میںمینیا
اور ڈپریشن باری باری انسان کو اپنی لپیٹ میں رکھتے ہیں
2. بائی پولر ڈس آرڈر ۲۔-(Bipolar Disorder 2)میں ہائپومینیا
اور ڈپریشن باری باری انسان کو اپنی لپیٹ میں رکھتے ہیں
علاج
اگر آپ یا آپ سے منسلک کوئی انسان ایسی کیفیات
میں مبتلا ہے تو کسی ماہر نفسیات سے فوری رابطہ کریں ۔اس کے علاج کے لیے لمبا عرصہ
تک ادویات کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔جن سے صرف ماہر نفسیات ہی پور ی طرح واقف ہوتے
ہیں۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *