سفید موتیا
امراض،آنکھوں کے امراض

سفید موتیا

30 July, 2020

سفید موتیا کیا ہے؟

سفیدموتیا آنکھ کی ایک بیماری ہے۔ ہماری آنکھ کے اندر ایک لینس  پایا جاتا ہے جو باہر سے آنے والی روشنی کو آنکھ کے پردے پر منعکس کرنے کا کام کرتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے لینس پر آہستہ آہستہ دھندلاہٹ آسکتی  ہے اور لینس سخت بھی ہو جاتا ہے۔ لینس میں ہونے والی اسی تبدیلی کا نام سفید موتیا ہے۔

 

علامات

سفید موتیا کی علامات درج ذیل ہیں:

◄    نظر کا کمزور ہو جانا

◄    آنکھوں کا روشنی میں چدندھیا جانا یا چکاچوند ہو جانا

◄    رات کےوقت سامنے والی گاڑی کی روشنی میں یہ زیادہ بڑھ کر سامنے آنا

◄    نظر کے نمبر میں تبدیلی آ جانا

◄    چشمے کےبغیر بہتر نظر آنا

◄    نظر میں سیاہ دائرہ  پیدا ہو جانا

 

وجوہات

تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کے موتیے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں انسان کی عادات، خوراک، عمر، دھوپ میں موجود UV شعاعوں کے اثرات، بلڈ پریشر، شوگر، الرجی اور پتّے کی پتھری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین، بزرگ، وہ لوگ جن کی دور کی نظر کمزور ہو اور وہ جو انفرا ریڈ شعاؤں میں کام کرتے ہو اُن میں موتیے کی شکایت زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

تشخیص

تشخیص کے لیے خون کے کچھ ٹیسٹ کئی جاتے ہیں تاکہ موتیے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ آنکھوں کا گہرائی سے معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ واضح ہو جائے کے موتیے کے علاوہ آنکھ میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ جاننے کے لئے لینس کا گہرائی سے معائنہ کیا جاتا ہے کہ یہ موتیے کی کون سی قسم ہے۔

 

علاج کیوں ضروری ہے؟

اس کا علاج ضروری اس لیے ہے کہ موتیا اگر میچور ہو گیا تو لینس میں سے روشنی نہیں گزرے گی اور روشنی اگر آنکھ کے پیچھے والے پردے پر نہیں پہنچتی تو آپ کچھ دیکھ نہیں سکتے۔ اگر دونوں آنکھوں میں ہی موتیا ہے تو بالکل بھی کچھ نظر نہیں آئے گا۔

 

علاج کیسے کیا جاتا ہے

موتیے کے لیے ابھی تک کوئی ایسی دوائی نہیں ڈھونڈی جا سکی جس سے نظر میں بہتری آئے یا موتیا ختم ہو جائے۔ اس کا علاج صرف آپریشن ہی ہے۔موتیے کے آپریشن ۲-۳ اقسام کے ہیں۔ آپریشن میں آنکھ کے سامنے کے حصے میں چھوٹا سا کٹ لگا کر لینس تک پہنچا جاتا ہے۔ پھر لینس کو  مشین کے ذریعے سے چھوٹے چھوٹے حصے کر کے نکالا جاتا ہے۔ یہی آپریشن مشین کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے مگر اس دوسرے طریقے میں آنکھ کے آگے کے حصے میں نسبتا بڑا چیرا دیا جاتا ہے۔ موتیے والے لینس کو نکالنے کے بعد آنکھ میں نیامصنوعی لینس ڈال دیا جاتا ہے۔ اس لینس کی پاور جاننے کے لیے آپریشن سے پہلے آنکھوں کی پیمائش کی جاتی ہے اور اس کے مطابق ہی لینس ڈالا جاتا ہے۔ اکثر اوقات اس نئے لینس کو ڈالنے کے بعد موتیے کی شکایت تو دور ہوتی ہی ہے ساتھ ہی آنکھوں کی بنائی بھی بالکل درست ہو جاتی ہے اور چشموں کی کوئی حاجت نہیں رہتی۔

موتیا اکثر دونوں آنکھوں میں ساتھ ساتھ اترتا ہے لیکن اس کا آپریشن ایک ایک کر کے ہے کیا جاتا ہے۔ جب ایک آنکھ کا آپریشن مکمل ہو جائے اور وہ صحیح سے کام کرنے لگے اس کی بعد ہے دوسری آنکھ کا آپریشن کیا جاتا ہے۔

 

پیچیدگیاں

اسکی پیچیدگیوں میں آپریشن کی وجہ سے انفیکشن ہو سکتا ہے، آنکھ میں لینس کے پیچھے والے حصے کو نقصان پہنچ سکتا ہےاور آنکھ میں سوزش ہو سکتی ہے۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *