اینل فیشر
بنیادی طور پر پاخانے کی نالی میں پڑنے والے شگاف کو کہتے ہیں، جو رفع حاجت کے
دوران شدید تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ اینل فیشر کسی بھی عمر اور جنس کے فرد کو
ہوسکتا ہے۔ یہ مرض کمسن بچوں میں پاخانے میں خون کی سب سے اہم وجہ ہے۔ بچے اپنے
پاخانے میں خون کو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر اینل فیشر کی گہرائی
ایک سنٹی میٹر سے کم ہوتی ہے، لیکن چونکہ جسم کا یہ حصہ بہت حساس ہوتا ہے، اس لئے
ایک چھوٹے سے شگاف سے بھی انتہائ تکلیف اور درد ہو سکتا ہے۔اگر اینل فیشر کے مرض
کا دورانیہ چھ ہفتے سے کم ہو، تو اسے"اکیوٹ اینل فیشر"کہتے ہیں۔
اس کے برعکس"کرانک اینل فیشر"کا دورانیہ چھ ہفتے سے زیادہ ہوتا ہے۔
علامات
اینل فیشر
کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
◄
درد، خاص طور پر رفع حاجت کے دوران۔ رفع حاجت کے دوران ہونے والا درد
انتہائی شدید ہوتا ہے، اور اس کے بعد بھی مسلسل جلن کی کیفیت باقی رہتی ہے۔ شدید
تکلیف کے خطرے کے باعث مریض رفع حاجت سے اجتناب کرنے لگ جاتا ہے، جس سے مریض میں
قبض ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔
◄
پاخانے میں خون، یہ علامت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے۔
◄
خارش، جو مسلسل بھی ہو سکتی ہے اور مریض کے لئے کوفت کا باعث بن سکتی ہے۔
وجوہات
اینل فیشر
کی عام وجوہات مندرجہ ذیل ہیں
قبض:
اگر انسان میں قبض زیادہ عرصے تک رہے، تو پاخانے
کی نالی میں زخم کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جس سے اینل فیشر بھی جنم لے سکتا ہے
ڈائریا:
بار بار
ہونے والا ڈائریا یا اسہال بھی اینل فشر کا سبب بن سکتا ہے
حمل اور
بچے کی پیدائش:
حاملہ
خواتین بھی دوران حمل اینل فیشر کا شکار بن سکتی ہیں۔ خاص طور پر حمل کے آخری
مرحلے میں
دیگر بیماریاں:
چند
بیماریاں بھی اینل فیشر کا باعث بن سکتے ہیں، مثال کے طور پر "کراہن
ڈزیز"۔
تشخیص
اگر آپ میں
اینل فیشر کی علامات ظاہر ہورہی ہیں, تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عام طور پر اینل
فیشر کی تشخیص معائنےکے ذریعے ہی ہو جاتی ہے اور اس کے لیے کسی قسم کا ٹیسٹ کرانے
کی ضرورت نہیں پڑتی۔اگر مریض کو معائنے کے دوران شدید تکلیف پیش آ رہی ہے، تو تو
متاثرہ حصے کو سن کر کے بھی معائنہ کیا جا سکتا ہے۔
علاج
زیادہ
ترمریضوں میں اینل فیشر کے باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں پڑتی، اور ڈاکٹر حسب ضرورت
مریض کی تکلیف دور کرنے کے لیے ادویات تجویز کر سکتا ہے۔ اگر مریض کو ساتھ
میں قبض بھی ہے، تو قبض کشا ادویات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مریض
کو اپنی خوراک میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی بھی ضرورت ہے، جس میں سب سے قابل ذکر
"فائبر" یعنی ریشے والی خوراک کا زیادہ استعمال ہے۔ اس کے علاوہ مریض کو
چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئے، اور پورے دن بلاناغہ پانی کا استعمال کرے۔
اینل فیشر
کے خلاف دو قسم کی درد کش ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے:
ٹوپکل ادویات:
یہ ادویات براہ راست جسم کے متاثرہ حصے پر
استعمال کی جاتی ہیں، یہ ادویات متاثرہ حصے کو سن کر کے درد کا خاتمہ کرتی ہیں
درد کش گولی:
جیسے کہ ایبوپروفن کی گولی
سرجری
اگر ادویات
سے اینل فیشر کا مریض صحت یاب نہ ہو, تو سرجری بھی کی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے
کی جانے والی سب سے عام سرجری کا نام " انٹرنل سفنکٹرکٹمی" ہے۔
اینل فیشر
سے بچاؤ
مندرجہ ذیل
احتیاطی تدابیر اور طرز زندگی میں تبدیلی لا کر اینل فیشر سے بچا جا سکتا ہے:
◄
روزانہ کثرت سے پانی پئیں
◄
فائبر والی خوراک یعنی سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں
◄
سنت نبوی کے مطابق چھنے ہوئے آٹے کا استعمال کریں
◄
رفع حاجت میں تاخیر نہ کریں
◄ ٹائلٹ میں زیادہ دیر بیٹھنے سے پرہیز کریں
◄ ورزش کو اپنا معمول بنائیں
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *