انفلیمٹری باؤل ڈیزیز آنتوں کی ایک بیماری ہے جس
میں ہمارے جسم کا مدافعاتی نظام خود اپنی ہی آنتوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کی
مزید دو اقسام ہیں:
1. السریٹو کولائيٹس (ulcerative colitis) ، جو
صرف بڑی آنت کی اندرونی پرت کی بیماری ہے ۔
2. کروہن ڈیزیز (Crohn’s Disease) ، جس میں منہ سے لے کر پاخانے
کے راستے تک پورے نظامِ انہضام میں کہیں
بھی ہو سکتی ہے۔ كروہن ڈیزیز صرف اندر کی پرت کی نہیں بلکہ تمام پرتوں کی بیماری
ہے۔
علامات
◄ پیٹ میں درد
◄ پیچس
◄ ساتھ ہی پیٹ میں مروڑاٹھنا،
◄ بار بار پاخانہ آنا
◄ پاخانے میں بلغم آنا
کیوں
کہ یہ علامات صرف آئی بی ڈی کے لئے مخصوص
نہیں ہیں اور عام حالات میں بھی ہو سکتی ہیں ، اس وجہ سے اس مرض کی تشخیص فوری طور
پر نہیں ہوپاتی۔
اس
بیماری میں پیٹ کے مسائل کے علاوہ جسم میں
دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں جیسے کہ:
◄ وزن میں کمی آنا،
◄ مسلسل بخار رہنا،
◄ پسینے کا زیادہ آنا،
◄ کمزوری اور نقاہت
◄ پٹھوں میں درد کی شکایت ہونا
وزن کی زیادہ کمی كروہن ڈیزیز میں ہوتی ہے کیوں
کہ اس میں آنتوں کی کھانے اور نمکیات کو جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔
تشخیص
تشخیص کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں جس میں
سے چند یہ ہیں:
◄ پاخانے کا ٹیسٹ
◄ خون کےٹیسٹ
◄ الٹراساؤنڈ
◄ سی ٹی سکین
◄ انڈوسکوپ کی مدد سے آنتوں کا معائنہ
◄ اس کے علاوہ انڈوسکوپی کے دوران آنت
کی اندرونی تہہ کا ٹکڑا لے کر اس کے ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں جو ۵۰٪ مریضوں میں
فائدہ مند ہوتا ہے اور تشخیص میں مدد کرتا ہے۔
یہ سارے
ٹیسٹ اس لیے کیے جاتے ہیں تاکہ اگر آئی بی ڈی کے علاوہ کوئی اور بیماری ہے جس کی
وجہ سے یہ تمام علامات آ رہی ہوں تو اس کا پتا چل جائے۔
علاج
علاج میں دو باتوں کا دھیان کیا جاتا ہے۔ ایک تو
بیماری کو آغاز سے ہی روکا جائے اور دوسرا اس کو بڑھنے سے روکا جائے۔ اس سلسلے میں
ادویات اور آپریشن دونوں ہی کیے جاتے ہیں۔ علاج کا انحصار اس پر بھی ہوتا ہے کہ مریض
کو کون سی قسم کی بیماری ہے۔ دوائیوں کی مدرد سے مدافعتی نظام کو قابو میں کیا جاتا ہے تاکہ
آنتوں کے زخم اچھے سے بھر سکیں۔
آئی بی ڈی کے مریضوں میں آنتوں کے کینسر کے امکانات عام لوگوں کی نسبت
زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے ان مریضوں کو باقاعدگی سے کولونوسکوپی کے ذریعے آنتوں کا
معائنہ کرانے کی تلقین کی جاتی ہے۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *