گلے (ٹانسلز ) کی سوزش
امراض،بچوں کے امراض

گلے (ٹانسلز ) کی سوزش

26 July, 2021

گلے کی سوزش(Tonsillitis) کیا ہے؟

ٹونسلز ہمارے حلق میں پائے جانے والے دو غدود ہوتے ہیں جن کے تعلق جسم کے مدافعتی نظام سے ہوتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے ان غدودوں پر سوزش آ جائے تو اس کو ٹونسلائٹس کہا جاتا ہے۔ٹونسلائٹس بچوں میں گلہ خراب ہونے کی ایک عام وجہ ہے۔ یہ عام طور پر دو طرح کے جراثیم ) وائرس اور بیکٹیریا ( کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اکثر اوقات  یہ بیماری خود ہی ختم  ہوجاتی ہے لیکن بعض اوقات یہ  طبی پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہے جس کی وجہ سے یہ جاننا ضروری ہے کہ طبی امداد کب حاصل کرنی ہے۔


علامات

ٹونسلائٹس زیادہ تر علامات اور بیماری کی شدت اس کی وجہ بننے والے جراثیم کی قسم  پر مبنی ہوتے ہیں۔ بیماری کی وجہ بننے والے جراثیم کے لحاظ سے اس بیماری کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

  1. وائرل  )جو کہ وائرس کی وجہ سے ہو(

  2. بیکٹیریل )جو کہ بیکٹیریا کی وجہ سے ہو(


۱۔ وائرل ٹونسلائٹس:

گلے کی سوزش کی سب سے عام وجہ وائرل انفیکشن ہے۔ اس کی علامات یہ ہیں:

  • بہتی ہوئی ناک ، ناک کا بند ہو جا نا

  • آنکھوں میں لالی یا خارش

  • خشک کھانسی ، گلے میں درد

  • بخار 101F) یا اس سے کم)


۲۔ بیکٹیریل ٹونسلائٹس : 

یہ گلے کی سوجن کی  نسبتا کم عام وجہ ہے۔ اس کی علامات یہ ہیں :

  • بخار1F)10 یا اس سے زیادہ)

  • خشک کھانسی ، گلے میں درد

  • ٹانسلز پر سفید پیچ ​​یا پیپ

  • گردن میں جسم کے مدافعتی غدودوں  )انگریزی میں لمف نوڈز(  کا بڑا ہو جانا


علاج

عام طور پر  وائرل ٹونسلائٹس میں ہلیے علامات ہوتی ہیں اور یہ کچھ ہی دنوں میں حل ہوجاتا ہے جبکہ بیکٹیریل ٹونسلائٹس شدید علامات کے ساتھ پیش ہوسکتا ہے اور اس کا طویل دورانیہ ہوتا ہے۔


وائرل ٹونسلائٹس کا علاج:

اکثر گھریلو علاج اور درد / بخار کی دوائیوں سے وائرل ٹونسلائٹس بہتر ہوجاتا ہے۔مثال کے طور پر:

شہد ، لیموں کی چائے, چکن سوپ 

ہلکے گرم نمکین پانی کے غرارے کرنا

درد اور بخار کی دوائیں لینا


بیکٹیریل ٹونسلائٹس کا علاج:

شہد ، لیموں کی چائے ، گرم نمکین پانی کے غرارے کرنا اور درد /بخار کی دوائیں لینے کے علاوہ مریض کو اینٹی بائیوٹکس کے نسخے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ عام طور پر اینٹی بائیوٹک  کا دورانیہ 7 سے 10 دن ہوتا ہے اور اس میں کوئی خوراک ضائع نہیں ہونی چاہئے۔ اینٹی بائیوٹک علاج کے دوران  زیادہ تر علامات کچھ ہی دنوں میں ٹھیک ہوجاتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مریض کو دوائیں لینا چھوڑدینا چاہئے۔ اگر اینٹی بائیوٹک علاج سے علامات ٹھیک نہیں ہوتیں تو  بہتر ہے کہ مزید جانچ اور علاج کے لے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


اس مرض کے دوران روز مرہ زندگی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا اسکول/جاب پر جانے کی کوئی پابندی نہیں ہے ، ایک بار جب آپ بہتر محسوس کریں تو آپ اسکول/جاب پر  جاسکتے ہیں اور جسمانی سرگرمی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے لوگوں کو متاثر نہ کریں۔


پیچیدگیاں

  • سانس لینے میں دشواری

  • کھانا نگلنے میں دشواری

  • زبان ، گردن کی سوجن

ان حالات میں مریض کو فوری مدد اور علاج کے لے اسپتال جانے کی ضرورت ہے۔


روک تھام اور بچاؤ

  • زیادہ تر وائرس اور بیکٹیریا ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ان احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے ۔

  • چھینکنے یا کھانسی کے بعد اپنے ہاتھوں کو 30 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے دھویا جائے۔

  • اپنے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کے لے کھانسی یا چھینکنے کے دوران ہمیشہ اپنے چہرے کو ہاتھوں یا رومال سے ڈھانپ لیں ۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *