بیماری اور ہماری زندگی کا چولی دامن کا ساتھ
ہے۔ ہر انسان پہ کوئی نہ کوئی وقت ایسا ضرور گزرتا ہے جب وہ اپنے آپ کو کسی نہ کسی
عارضے میں مبتلا پاتا ہے۔بہت سارے عوارض ایسے ہوتےہیں کہ جن سے اس کا جسم با آسانی
لڑ لیتا ہے جبکہ کچھ عوارض لاکھ کوششوں کے با وجود بھی جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
سرطان یا کینسر کا شمار ایک ایسے مرض کے طور پر ہوتا ہے کہ جسے طب کی
دنیا میں خطرناک ترین گردانا جاتا ہے اور جس کی بذات خود بہت ساری اقسام پائی جاتی
ہیں۔ سرطان جسم کے ہر عضو کو نشانہ بنانے
کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خون بھی جسم کا ایک ایسا ہی جز ہے جو مختلف طرح کے سرطانوں
میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم لمفوما کی بات کریں گے جو خون کو لاحق
ہونے والا ایک سرطان ہے۔
لمفوما کیا ہے؟
انسانی جسم میں مختلف طرح کے سفید خلیئے پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک قسم Lymphocytesکہلاتی
ہے۔ لمفوما انہی خلیوں کو لاحق ہونے والے سرطان کا نام ہے۔
لمفوما کیوں ہوتا ہے؟
لمفوما کے وقوع پذیر ہونے کا عمل بھی کم و بیش
لیوکیمیاء کی طرح ہی ہوتا ہےلیکن لیوکیمیاء میں سفید خلیے بڑی تعداد میں خون میں شامل ہو
کر بیماری کا باعث بنتے ہیں جبکہ لمفوما میں لمفوسائٹس رسولی یا گٹھلیوں کی شکل
میں جمع ہو کر بیماری کا باعث بنتے ہیں ۔ یہاں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مالوسایٹس
کی بنسبت لمفوسائٹس کے بننے کا عمل ہڈیوں کے گودے(bone
marrow)کے بجائے غدود تیموسیہ(Thymus
Gland),تلّی،
جگر،ٹانسلز اور لمف نوڈز(Lymph Nodes)میں ہوتا ہے، اور یہی وہ
جگہیں ہیں کہ جہاں سے لمفوما کی صورت میں lymphocytesکے
بننے کی تعداد میں تیزی آجاتی ہے۔
لمفوما کی اقسام:
مجموعی طور پر لمفوما کو دو اقسام میں تقسیم کیا
جاتا ہے:
1. ہاجکنز لمفوما(Hodgkin’s
Lymphoma)؛
2. نان-ہاجکنز لمفوما(Non-Hodgkin’s Lymphoma)؛ نان ہاجکنز لمفوما کو تقریبا چھ دیگر اقسام میں تقسیم کیا جاتا
ہے۔
لمفوما کا خطرہ کسے زیادہ ہوتا ہے؟
لمفوما کا سب سے زیادہ خطرہ بڑھتی عمر کے افراد
کو ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مردوں میں اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ عورتوں کے
مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ لمفومامیں مبتلا ہونے کے دیگرخطرے کے عناصر میں ایڈز، دفاعی نطام کا
کمزور ہونا، کچھ مخصوص دواؤں کا استعمال ، شعاؤں کے زیر اثر رہنا وغیرہ شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ
امریکہ، یورپ اور آسٹریلیاء میں رہنے والے افرادکا اس بیماری میں مبتلا ہونے کا
خطرہ ایشیاء اور افریقہ میں رہنے والے
افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ نان ہاجکنز لمفوما کے مقابلے میں
ہاجکنز لمفوما کا علاج زیادہ آسانی سے ہوسکتا ہے۔ لیوکیمیاء اور لمفوما کے مقابلے
میں لمفوما کم خطرناک ہوتا ہے ا س ا میں
مبتلا افراد کو لیوکیمیاء میں مبتلا افرد کے مقابلے میں صحتیاب ہونے کے مواقع بھی
زیادہ ملتے ہیں۔
لمفوما کی علامات:
◄ بغل، گردن یا زیر ناف تکلیف دہ
گلٹیوں کا نمودار ہو جانا
◄ مستقل تھکاوٹ
◄ رات میں بہت زیادہ پسینا آنا
◄ سانس لینے میں دشواری
◄ وزن میں کمی
◄ پیٹ کا پھول جانا
◄ بخار
لمفوما کا علاج:
لمفوما کے علاج کیلئے مختلف طریقے رائج ہیں جن
میں ادویات کے ذریعے علاج کروانا، شعاؤں کے ذریعے علاج کروانا، کیمو تھراپی اور بون
میرو ٹرانسپلانٹ وغیرہ شامل ہیں۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *