نوزائیدہ
بچوں کا یرقان کیا ہے؟
نوزائیدہ
بچوں میں یرقان ایک بہت عام بیماری ہے جو
تقریباً 80٪ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں پائی
جاتی ہے۔ اس بیماری میں بچے کی جلد اور آنکھیں پیلا رنگ ظاہر کرتی ہیں۔ یہ عام
طور پر پیدائش کے ۲- ۴ دن بعد شروع ہوتی
ہے اور حمل کے ۳۸ ہفتوں سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں میں عام ہے۔
بلیروبن
کیا ہے؟
ہمارے
خون کے اندر سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے خلیے پائے جاتے ہیں جو جسم میں آکسیجن کو
پھیپھڑوں سے اعضاء تک لے جانے کا کام کرتے ہیں۔
جب سرخ خون کے خلیے اپنی عمر پوری ہونے پر یا کسی اور وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں
تو ان کے اندر سے بلیروبن نامی ایک فاضل
مادہ خون میں جاری ہوتا ہے۔ یہ مادہ زرد رنگ کا ہوتا ہے اور خون میں اس کی زیادتی
سے جسم کا رنگ زرد ہو سکتا ہے، جس کو یرقان کہتے ہیں۔ یرقان میں بچے کی جلد کی
زرد رنگت ہونے کے پیچھے بنیادی کردار
اس مادے کا ہے۔
نومولود
بچوں میں یرقان کی قدرتی وجہ
انسانی
جگر خون سے بلیروبن کو ہٹانے کا انتظام کرتا ہے ۔نومولود بچوں میں خون کے سرخ خلیوں کے بننے اور ٹوٹنے کی رفتار بہت زیادہ
ہوتی ہے۔ بچوں کا جگر مناسب رفتار پر بلیروبن کو جسم سے خارج کرنے کے قابل نہیں ہوتا ، جس کی وجہ سے ان کے خون
میں بلیروبن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ نو مہینے سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کا
جگر اور بھی کمزور ہوتا ہے اس لئے ان کو یرقان ہونے کے امکانات اور بھی زیادہ
ہوتے ہیں۔
یرقان
کی دیگر وجوہات
سرخ
خلیوں کی فطری ٹوٹ پھوٹ کے علاوہ اس بیماری کے بہت سے دوسرے اسباب بھی ہوسکتے ہیں۔
مثلآ جگر کی خرابی ، جسم کے اندر خون
بہنا ، نوزائیدہ بچے میں انفیکشن ۔سرخ
خلیوں کی ساخت میں خرابی بھی اس کا سبب ہو سکتی ہے۔
علامات
◄ آنکھوں کا رنگ پیلا ہونا
◄ جلد کا رنگ پیلا ہونا
◄ بچے پر غنودگی طاری رہنا
◄ بچے کا خوراک کی طرف راغب نہ ہونا
◄ گہرے پیلےرنگ کا پیشاب آنا
علاج کیوں ضروری ہے؟
اگرخون میں بلیروبن کی بلند سطح زیادہ دیر
تک برقرار رہے تو یہ سنگین پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔ یہ ہمارے دماغ کے خلیوں پر
زہریلے اثر کا باعث ہے۔ یہ دماغ میں جمع ہوسکتا ہے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتاہے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم اس حالت
کا فوری علاج کریں۔
علاج کیسے ہوتا ہے؟
اِس
بیماری کے علاج کے لیے، بچے کی غذائیت میں اضافہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر فوٹوتھراپی کی بھی سفارش کرتا ہے
جو بلیروبن کی شکل میں تبدیلی کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ اس کو پیشاب کے ذریعہ
جسم سے نکالا جاسکے۔اس حالت کا ایک اور علاج بچے کے خون کی جگہ ڈونر یا عطیہ شدہ بلڈ (donor blood) کو فراہم کرنا جس سے بلیروبن کی سطح کو گھٹانے اور کم کرنے میں
مدد کی جاسکتی ہے۔
کن
بچوں میں اس بیماری کا خطرہ ہوسکتا ہے؟
1. جو بچے نو ماہ سے پہلے پیدا ہوں ان
کے جسم سے بلیروبن خارج کرنے کی کم صلاحیت ہوتی ہے اور یہ
عام بچوں کے مقابلے میں کم غذا لیتے ہیں جو جگر کی مزید کمزوری کا باعث بنتا ہے۔
2. نوزائیدہ بچے جن کو پیدائش کے عمل
کے دوران جسم پر چوٹ لگے، ان کو چوٹ کے اندر خون کے سرخ خلیوں کے ٹوٹنے ہونے کی وجہ
سے یرقان ہوسکتا ہے۔
3. ایسے بچے جن کی خون کی قسم (blood type) کی
ماوّں سے مختلف ہو اور ماں کا مدافعتی
نظام بچے کے خون پر حملہ کر دے۔
4. دودھ پلائے
جانے والے بچوں کو خاص طور پر
جو ضرورت سے کم خوراک لیتے ہوں ۔ ایسے
بچوں کو اتنی غذائیت نہیں ملتی جو جسم کے تمام اعضاء کے کام کرنے کے لئے کافی
ہو، جس کی وجہ سے ان کو یرقان
ہو سکتا ہے۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *