انسانی گردے کا کام
انسان کے جسم میں دو گردے ہوتے ہیں جو کمر میں پسلیوں کے نیچے، دائیں اور بائیں طرف واقع ہوتے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق 24 گھنٹوں میں گردوں کے اندر سے 1500لیٹر خون گزرتا ہے۔ہر گردہ میں 10 لاکھ سے زائد نالی نما فلٹر یا نیفران ہوتے ہیں جو گردے سے گزرتے ہوئے خون سے فاضل مادے نکال کر پیشاب میں شامل کرتے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم سے اضافی یوریا کو ہٹانا، معدنیات کی مقدار کو برقرار رکھنا اور خون کی تیزابیت کا توازن برقرار رکھنا گردوں کے اہم فرائض ہیں ۔ان کاموں کو انجام دینے کے لئے گردوں کی صلاحیت میں کمی کو گردوں کیے فیل ہونے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
گردے فیل ہونے کی عام وجوہات
گردوں کی طرف خون بہائو کم ہو جانا
گردے کی جھلی کی سوزش
شوگر
بلڈپریشر
گردے میں پتھری
گردے میں انفیکشن
گردوں کی موروثی بیماری
دوائیوں کے مضر اثرات ، مثلاً ڈسپرین، بروفن ،نیپروکسن سوڈیم وغیرہ ۔
گردے فیل ہونے کی علامات
آنکھوں کے اوپر سوجن
پیروں اور ٹانگوں میں سوجن
پیشاب کا کم مقدار میں آنا، پیشاب میں خون کا آنا، پیشاب میں جھاگ آنا، پیشاب میں ذرات کا آنا
جسمانی کمزوری اور خون میں پیلا پن آنا
سانس پھولنا
دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا
مرگی کے دورے یا جھٹکے (seizures)
کوما
کبھی کبھار گردے کے فیل ہونے کی علامات ظاہری طور پر نظر نہیں آتیں ۔ ایسا تب ہوتا ہے جب گردوں کو نقصان پہنچنے کا عمل کئی سالوں سے جاری ہو اور جسم اس بیماری کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مختلف عارضی طریقے اپنا لے۔ ایسی صورت میں خون کے ٹیسٹ سے مرض کا پتہ چلتا ہے۔
گردے فیل ہونے کی تشخیص
خون میں کریٹینن اور یوریا نامی فاضل مادوں کی سطح گردے کی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کی مقدار میں اضافہ گردوں کی کارکردگی میں کمی کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ خون میں کریٹنن میں تھوڑا سا بھی اضافہ گردے کے کام میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عموما اگر انسان کا ایک بھی گردہ کچھ حد تک کام کر رہا ہو تو وہ جسم سے فاضل مادے نکالنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔
گردے کی ناکامی کے مراحل یا سٹیج
پہلے سٹیج ميں گردے 90 فیصد تک کام کرتے ہیں
دوسرے سٹیج میں گردے 60-89 فیصد کام کرتے ہیں
تیسرے سٹیج میں گردے 30-59 فیصد تک کام کرتےہیں
چوتھے سٹیج میں گردے 30فیصد سے کم کرپاتےہیں
آخری سٹیج ، گردوں کی نا کامی یا فیل ہونا، جس میں گردے 15 فیصد سے بھی کم کام کر پاتے ہیں
علاج
گردے کی کارکردگی کم ہونے کی تشخیص ہونے کے ساتھ ہی اس بیماری کی وجہ کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اکثر لوگوں میں گردوں کی خرابی کی وجہ شوگر یا بلڈ پریشر ہوتا ہے۔ ان دوسری بیماریوں کو کنٹرول کرنے سے گردے کی کارکردگی کم ہونے کو روکا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں کے گردے وقت کے ساتھ ساتھ بالکل کام کرنا چھوڑ جائیں، ان کو ڈائلائسس، یا عام زبان میں گردے واش کروانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے علاوہ علاج کا دوسرا طریقہ گردے کی پیوند کاری ہے۔
ڈائیلائسس(Dialysis) :
اس طریقے میں جسم کا خون ایک مشین سے گزار جاتا ہے جو گردوں کام سرانجام دیتی ہے اور خون کو صاف کرکے جسم میں واپس پہچاتی ہے ۔
گردوں کی پیوندکاری یا ٹرانسپلانٹ(Kidney transplant) :
اگر کسی بھی مریض کے گردوں کی کام کرنے کی صلاحیت 20 یا 20 سے کم ہوتی ہے تو وہ گردے کی پیوند کاری کے لیے اہل جاتے ہیں ۔ نیا گردہ ملنے کے بعد مریض کو باقی زندگی کے لئے ایسی ادویات دی جاتی ہیں جو مریض کے مدافعتی نظام کو عطیہ کردہ گردے کو نقصان پہنچانے سےروکتی ہیں ۔
گردوں کی طرف خون بہائو کم ہو جانا
گردے کی جھلی کی سوزش
شوگر
بلڈپریشر
گردے میں پتھری
گردے میں انفیکشن
گردوں کی موروثی بیماری
دوائیوں کے مضر اثرات ، مثلاً ڈسپرین، بروفن ،نیپروکسن سوڈیم وغیرہ ۔
آنکھوں کے اوپر سوجن
پیروں اور ٹانگوں میں سوجن
پیشاب کا کم مقدار میں آنا، پیشاب میں خون کا آنا، پیشاب میں جھاگ آنا، پیشاب میں ذرات کا آنا
جسمانی کمزوری اور خون میں پیلا پن آنا
سانس پھولنا
دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا
مرگی کے دورے یا جھٹکے (seizures)
کوما
پہلے سٹیج ميں گردے 90 فیصد تک کام کرتے ہیں
دوسرے سٹیج میں گردے 60-89 فیصد کام کرتے ہیں
تیسرے سٹیج میں گردے 30-59 فیصد تک کام کرتےہیں
چوتھے سٹیج میں گردے 30فیصد سے کم کرپاتےہیں
آخری سٹیج ، گردوں کی نا کامی یا فیل ہونا، جس میں گردے 15 فیصد سے بھی کم کام کر پاتے ہیں
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *