نسیان (ڈیمنشیا)
امراض،دماغ کے امراض

نسیان (ڈیمنشیا)

11 July, 2020

ڈیمنشیا یا نسیان کیا ہے؟

نسیان یا ڈیمنشیا عام طور پر بھولنے کی بیماری کو کہا جاتا ہے۔ طبی زبان میں ڈیمنشیا دماغ کی سمجھ بوجھ اور حافظے کی صلاحیت کے کم ہونے کو کہتے ہیں۔ ڈیمنشیا کے مریض چھوٹی چھوٹی باتوں اور لوگوں کے ناموں سے لے کر کھانا کھانے اور کپڑے پہننے تک کے طریقے بھول سکتے ہیں۔ عام طور پر اس کو بزرگی کی بیماری سمجھا جاتا ہے مگر کچھ لوگوں میں یہ بیماری نسبتا کم عمر میں بھی ہو سکتی ہے۔

 

دماغ اور قوت حافظہ

انسانی دماغ کے اندر دس کھرب سے زائد خلیے ہوتے ہیں جو مل کر مختلف کام انجام دیتے ہیں۔ ان میں جسم کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے سے لے کر سوچنے سمجھنے اور چیزیں یاد رکھنا تک شامل ہیں۔ قوت حافظہ چیزیں یاد رکھنے کی صاحیت کو کہتے ہیں۔ قوت حافظہ کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ ان اقسام میں معاملات زندگی سے متعلق حقائق، یاد کیا ہوا پیشہ ورانہ علم، زبانی گفتگو میں استعمال ہونے والا ذخیرہ الفاظ اور روز مرہ کے کام جیسے کے کھانا پینا، کپڑے پہننا اور گاڑی چلانے کا طریقہ وغیرہ شامل ہیں۔ دماغ کے مختلف حصے ان اقسام کے ٹھیک ٹھیک کام کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

 

عمر کے ساتھ دماغ میں ہونے والی تبدیلیاں

جِلد اور رگوں کے خلیوں کے برعکس جب کسی وجہ سے ایک دماغی خلیا مرتا ہے تو اس کی جگہ نیا خلیہ نہیں بن پاتا۔ اس کے نتیجے میں جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے ، دماغ کے اندر موجود خلیے کم ہوتے جاتے ہیں۔ عمر کے ساتھ ساتھ دماغ سکڑنے لگتا ہے اور اگر سکڑنے کا یہ عمل تیز ہو جائے تو انسان کو نسیان کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔

 

نسیان کی دیگر وجوہات

بڑی عمر کے علاوہ چند دیگر عناصر بھی نسیان لاحق ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔ ان میں فالج کی چھوٹے چھوٹ اٹیک ایک عام وجہ ہیں جو دماغ کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی خاندان میں نسیان یا ڈیمنشیا کا مرض عام ہو تو اس خاندان کے باقی افراد کو بھی یہ مرض لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 

ڈیمنشیا کی علامات
  • روز مرہ زندگی Ú©ÛŒ چیزیں بھولنا جیسے کہ لوگوں Ú©Û’ نام، چیزوں Ú©ÛŒ جگہ وغیرہ
  • ذخیرہ الفاظ Ú©Ù… ہونا، گفتگو کرتے ہوئے الفاظ نہ سوچ پانا
  • راستے بھولنا
  • حساب کتاب میں مشکل
  • روز مرہ کاموں جیسے کہ کھان پکانا، گاڑی چلانا، Ú©Ù¾Ú‘Û’ پہننا وغیرہ کا طریقہ بھولنا
  • شخصیت میں تبدیلیاں:غصہ زیادہ آنا، پسندیدہ کھانا اور دیگر پسندیدہ چیزیں تبدیل ہونا

 

نسیان کی تشخیص

نسیان کی تشخیص میں دماغی معائنہ اور ذہانت کا امتحان مرکزی اہمیت رکھتےہیں۔ اس کے علاوہ دماغ کا ایم آر آئی بھی تشخیص میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نسیان کی تشخیص کے دوران ڈاکٹر کچھ دیگر خون کے ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں جن کا مقصد ایسی بیماریوں کو تلاش کرنا ہوتا ہے جن کی علامات نسیان سے ملتی جلتی ہوتی ہیں مگر ان کا علاج مختلف ہوتا ہے۔

 

علاج

نسیان کا علاج دوائیوں سے کیا جا سکتا ہے جو یادداشت کو وقتی طور پر بہتر کرتی ہیں۔ تاہم یہ دوائیاں مرض کے بڑھنے کی رفتار کو نہیں روکتیں اور مریض کی یادداشت رفتہ رفتہ کم ہوتی جاتی ہے۔

 

پیچیدگیاں

اگر مرض حد سے زیادہ بڑھ جائے تو انسان بول چال، کھانے پیںے ، اٹھنے بیٹھنے کی صلاحیت بھی کھو سکتا ہے جو آخر کار جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *