ٹینشن اور ہاضمہ۔۔۔ ‏
امراض،ہاضمے کے امراض

ٹینشن اور ہاضمہ۔۔۔ ‏

24 July, 2021

آئی  بی  ایس کیا ہے؟

آی بی ایس ایک ایسی بیماری ہے جو تقریبا10-15 فیصد عوام میں پائی جاتی ہے۔یہ بیماری جوان خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ۲۔۳ گنازیادہ واقع ہوتی ہے۔

اس بیماری میں آنتوں میں بظاہر کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور نہ ہی آنتوں کی بناوٹ میں کوئی خرابی ہوتا ہے۔ آئی بی ایس کا شکار مریض کی آنتوں کی خوراک جذب کرنے کی صلاحیت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، البتہ آنتوں کی حرکت میں خرابی کی وجہ سے مریض کو مختلف شکایات ہوتی ہیں۔

 

علامات:

اس بیماری کی چند خاص علامتیں ہیں جو درجِ ذیل ہیں:

◄   پیٹ کے نچلی حصے میں مروڑ سا درد جو رفع حاجت یا باتھ روم جانے  کے بعد درست ہو جاتا ہے۔

◄   اکثر لوگوں میں  پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اور بڑھتی چلی جاتی ہے۔

◄   اکثر مریض اپنے پخانے میں لیس دار مواد کی موجودگی کو بیان کرتے ہیں۔

◄   قبض یا جلاب کی تکلیف ہوسکتی ہے۔

 

کونسی علامات زیادہ خطرناک ہیں؟

چونکہ آئی بی ایس نفسیاتی مسائل کی وجہ سے ہونے والی آنتوں کی حرکت کی خرابی ہے، اس لئے اس کے باعث ہونے والی علامات بھی نسبتا کم خطرے والی ہوتی ہیں۔ اگر مریض کو درج ذیل علامات ہوں تو آئی بی ایس کے علاوہ آنتوں کے کسی دوسرے خطر ناک مرض کا شبہ ہوتا ہے:

◄   پخانے میں خون کی شکایت

◄   وزن میں کمی کی شکایت

 

آئی بی ایس کیوں ہوتا ہے؟

آئی بی ایس کے ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں جیسے کہ:

◄   کچھ نفسیاتی بیماریوں میں یہ بہت واقعہ ہوتاہے۔۵۰% لوگوں میں آئی بی ایس کے ساتھ کوئ نفسیاتی بیماری موجود ہوتی ہے جیسے کے ڈیپریشن، اضطراب اور گھبراہٹ۔

◄   اکثر لوگوں میں یہ کسی خاص چیز کے کھانے کے بعد ہو تا ہے۔

◄   کبھی کبھار یہ مسئلہ معدے کے انفیکشن کے بعد ہو جاتا ہے

◄   کچھ خاص لوگوں میں یہ اینٹی بآئییوٹک کھانے کے بعد بھی شروع ہو جاتا ہے۔

 

علاج کیوں ضروری ہے؟

آئی بی ایس کی تکلیف بیشک جان لیوا نہیں ہے لیکن اس تکلیف کا علاج ضروری بھی ہے۔ علاج کے بغیر انسان کی زندگی میں ایک خلل رہتا ہے۔ بہت سارے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ اس تکلیف کے باعث ان کو اپنے کام سے بے وقت چھٹی لینی پڑتی ہے۔ اس تکلیف کے ساتھ رہنے میں مسلسل درد اور پیٹ کی خرابی لوگوں کو زندگی کا لطف اٹھانے سے روکے رکھتی ہے۔ علاج کے بدولت لوگ ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔

 

علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

آئی بی ایس کا علاج بہت ہی آسان اور جلد ہو جاتا ہے۔ اس کے علاج میں مختلف ادویات دی جاتی ہیں جن کے بدولت، انسان اپنی روز مرہ زندگی خوش و خرم جی سکتا ہے۔لیکن دواؤں سے پہلے مریض کی غذا تبدیل کی جاتی ہے۔

 

غذا کی تبدیلیاں:

مریض کو گندم کی اشیاء سے گریز کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ سے بنی اشیاء اور کیفین ، جو کہ چائے اور کافی میں موجود ہوتی ہے، سے بھی منع کیا جاتا ہے۔

جو لوگ قبض کی شکایت کا شکار ہوتے ہیں ان کو فائبر والی غذا لینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو اسپغول کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے۔

 

ادویات

◄   درد کے علاج کے لیئے antispasmodic دی جاتی ہیں۔

◄   جن لوگوں کو ساتھ ساتھ ڈیپریشن کی شکایت ہوتی ہے اُن کو tricyclics antidepressants یا پھر SSRI دیے جاتے ہیں۔

◄   پیٹ کی پھولنے کی شکایت کے لیے probiotics دیے جاتے ہیں جن کا کام پیٹ کی قوتِ مدافعت بڑھانا ہوتا ہے۔ probiotics آنتوں کے فآئیدہ مند بیکٹیریا کو بڑھاتا ہے۔

◄   جن لوگوں کو جلاب کی تکلیف ہوتی ہے اُن لوگوں کو anti diarrheal ادویات  دی جاتی ہیں جس سے اُن کے دست پر قابو پایا جاتا ہے۔

 

پیچیدگیاں:

آئی بی ایس کی تکلیف کی کوئ جان لیوا پیچیدگیاں نہیں ہوتی ہیں البتہ مسلسل قبض کی شکایت کی وجہ سے بواسیر کی تکلیف ہو سکتی ہے اور جن لوگوں میں یہ تکلیف پہلے سے ہوتی ہے اُن میں یہ اور بگڑ جاتی ہے اور یہ بھر تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔مسلسل جلاب کی تکلیف کے باعث لوگوں میں نمکیات کا عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ علاج کی بدولت آئی بیس ایس کا شکار مریض ایک خوشگوار اور بھرپور زندگی گزار سکتا ہے۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *