انسان
کے جسم میں پایا جانے والا "ایڈرینل"
غدود خون میں ایک
ہارمون "کورٹیسول" خارج کرتاہے۔
عام طور پر
یہ ہارمون انسان
کے جسم میں
کارآمد ثابت ہوتا
ہے لیکن اس
کی زیادتی نقصان دہ
ہوسکتی ہے۔ کشنگ سنڈروم ایک بیماری ہے جس میں جسم میں کورٹیسول
کی ضرورت سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ خواتین میں عام طور پر زیادہ پایا جاتا ہے اور
عموما ۲۰-۵۰ کی عمر کے لوگوں میں دیکھا
جاتا ہے۔
کورٹیسول
کیا ہے؟
کورٹیسول
جسم کا ایک اہم ہارمون ہے جو انسانی جسم
کو سخت حالات سے نمٹنے کے قابل بناتا ہے۔ عام طور پر بیماری، فاقے، اور ذہنی اور
جسمانی تناؤ کے وقت جسم میں اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ جسم کے تمام اعضاء پر
اثر انداز ہوتے ہوئے جسم میں ایسی تبدیلیاں لاتا ہے جو جسم کو مشکل حالات کا
مقابلہ کرنے کی صلاحیت دیتی ہیں۔ عام حالات میں بھی جسم کو کورٹیسول کی کچھ مناسب مقدار چاہئیے ہوتی ہے۔
بعض اوقات اس ہارمون سے ملتی جلتی ادویات جسم میں سوجن کم کرنے کے لئے استعمال کی
جاتی ہیں۔
کشنگ
سنڈروم کس وجہ سے ہوتا ہے؟
اگر
جسم میں کسی بھی وجہ سے کورٹیسول کی سطح مستقل طور پر بڑھ جا ئے تو یہ ایک بیماری کشنگ سنڈروم کا باعث بنتا ہے۔ اس
بیماری کی مختلف اسباب ہوسکتے ہیں جیسے کہ :
◄ گنٹھیا یا دمہ جیسی بیماریوں میں
بہت زیادہ کورٹیسول والی ادویات کا استعمال ۔
◄ کورٹیسول پیدا کرنے والی غدود میں
رسولی بننا ۔
◄ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کی رسولی
جو کورٹیسول پیدا کرنے لگ جائے۔
علامات
:
کشنگ
سنڈروم کی چند علامات یہ ہیں:
◄ وزن میں خاطر خواہ اضافہ
◄ چہرے ، گردن اور کمر پر چربی جمع ہو
جانا
◄ چہرہ سرخ اور گول ہو جانا
◄ جلد پر آسانی سے نیل پڑ جانا
◄ پیٹ کے اوپر جامنی رنگ کی لکیروں کا
ظاہر ہونا
◄
کمزوری
اور سستی محسوس ہونا
◄
نظر کی دھندلاہٹ
◄
خواتین
میں گنجا پن بھی دیکھا جاتا ہے
علاج
کیوں ضروری ہے؟
اگر
فوری طور پر علاج نہ کیا گیا تو اس بیماری سے متعدد پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں جو انسان کی زندگی کو متاثر کرتی ہیں۔ ۔ وزن میں اضافے سے دل کی شریانوں اور پٹھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کورٹیسول کی زیادتی شوگر
کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ کورٹیسول سوجن کو کم کرنے کے لئے جسم کے مدافعتی نظام کا
راستہ روکتا ہے مگر یہی اثر جسم میں شدید انفیکشن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اس
کا علاج کیسے ہوتا ہے؟
علاج
میں ایسی دوائیں شامل ہیں جو کورٹیسول کی بڑھتی ہوئی پیداوار کی وجہ کو نشانہ
بناتی ہیں۔ اس کے علاج میں کافی وقت لگتا
ہے۔ اگر جسم میں کوئی رسولی
کورٹیسول کی پیداوار بڑھنے کی وجہ ہو سرجری یا اپریشن کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ایسی
تمام دوائیں بند کی جاتی ہیں یا نان کی خوراک کم کی جاتی ہے ، جو کورٹیسول کی سطح
میں اضافہ کرتی ہیں۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *