ایڈز کا مرض نہ صرف پاکستان میں ،
بلکہ پوری دُنیا میں ایک وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق
پاکستان میں ایڈز کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریض ہیں۔ ایڈز کی بیماری ایک وائریس کے
ذریعے پھیلتی ہے جسکا نام ایچ آئی وی ہے۔ ایڈز زیادہ تر ان لوگوں میں
پایا جاتا ہے ، جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔
ایڈز کے پَھیلاؤ کی وجوہات
ایچ آئی وی کا وائریس مریض کے خون ، جنسی تعلقات کے دوران جسم سے
خارج ہونے والی لحویات اور متاثرہ خواتین کے دودھ میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ایڈز کے پَھیلاؤ
کی4 بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:
1.
عطائی کے
کلینک پر استعمال شدہ سرینج یا سوئی کا
دوبارہ استعمال-
2.
حجامت کی
دکان پر شیو اور بال کاٹنے کے دوران
استعمال شدہ بلیڈ کا استعمال-
3.
نکاح کے
علاوہ غیر قانونی جنسی تعلقات-
4.
ایچ آئی وی
کا وائریس ایڈز کی مریضہ ماں سے بچے کو دوران پیدائش بھی منتقل ہو سکتا ہے ۔
یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ
ایڈز کا وائریس مندرجہ ذیل حرکات سے نہیں پھیلتا:
◄
چھینکنا-
◄
ہاتھ ملانا
◄
مچھر کا
کاٹنا-
◄
لبوں پر
بوسہ دینا-
ایچ آئی وی وائریس جسم میں کیسے اثر
کرتا ہے
جسم میں داخل ہونے کے بعد ایچ آئی
وی کا وائریس انسان کے مدافتی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اسکو انتہائی
کمزور کر دیتا ہے ، جس سے مریض کی قوت مدافت بالکل ختم ہو جاتی ہے
اور مریض میں بے شمار مسائل جنم لیتے ہیں جن میں کینسر جیسی جان لیوا بیماری بھی
شامل ہے۔
ایچ
آئی وی کی علامات
شروع میں ایچ آئی وی کی علامات عام
نزلہ زکام سے ملتی جُلتی ہیں ، جن میں یہ سب علامات شامل ہیں:
◄
بخار
◄
سَر میں
درد
◄
کمزوری
◄
جسم میں
درد
◄
وزن کا
گرنا
یہ تمام علامات شروع میں ظاہر ہو کر
ختم ہو جاتی ہیں اور پھر کچھ وقت بعد پِھر آ جاتی ہیں ۔ اگر بیماری کا علاج نہ کیا
جائے تو جسم کا مدافعتی نظام اس قدر کمزور ہو جاتا ہے کہ یہ انسان کو عام بیماریوں
سے بچانے کے قابل نہیں رہتا۔ اس سٹیج پر
مریض کئی مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتاہے۔ بیماری کے اس سٹیج کو ایڈز
کہا جاتا ہے۔ ایڈز ایک جان لیوا مرض ہے
جسکی بروقت تشخیص اور علاج انتہائی ضروری ہے ۔
ایڈز کی تشخیص کیسے ہوتی ہے
اگر آپکو لگتا ہے کہ آپکو ایچ آئی
وی یا ایڈز ہے تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کریں۔ آپکا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کیا
جائے گا جس میں آپکی شناخت راز میں رکھی جائے گی۔
اگر ٹیسٹ سے ثابت ہو جائے کہ آپکو
ایڈز ہے تو آپ یہ بات ان تمام لوگوں کو بتائیں جن سے آپ نے جنسی تعلقات قائم کیے
ہیں ، تا کہ انکا بھی ٹیسٹ ہو سکے۔
ایڈز
کا علاج
یاد رہے ، ایڈز قابل علاج مرض ہے۔
اگرچہ پہلے ایڈز کا علاج ممکن نہیں تھا ، لیکن خوش قسمتی سے آج کے دور میں ایڈز کا
مکمل علاج ممکن ہے ۔
ایڈز کا بروقت علاج اور
احتیاط جان بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ایڈز کےعلاج میں 4 سے 5 دوائیاں شامل ہیں۔ ایڈز کے علاج
کے لیے ضروری ہے کہ یہ دوائیاں لینے میں باقائیدگی سے کام لیا
جائے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوائیاں جسم میں وائریس کی تعداد کوکم کر
دیتی ہیں اور مریض کی صحت بہتر ہو جاتی ہے۔
ایچ آئی وی / ایڈز سے کیسے بچا جائے
◄
غیر قانونی
جنسی تعلقات سے پرہیز کریں-
◄
اپنے جنسی
تعلقات اپنی بیوی تک محدود رکھیں-
◄
کونڈوم کا
استعمال لازمی کریں-
◄
شیو
اور حجامت کے وقت نیا بلیڈ استعمال کریں-
◄
ہمیشہ
نئی سرینج استعمال کریں-
◄
سرینج یا ٹیکے کے ذریعے نشہ کرنے سے پرہیز کریں -
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *