انسانی
کان تین حصوں پر مشتمل ہے ، بیرونی ،
درمیانی اور اندرونی۔ درمیانی کان پتلی جھلی نما کان کے پردے کے پیچھے ہوا سے بھری
جگہ پر مشتمل ہوتا ہے ، جس میں کان کی
ہلکی ا ور چھوٹی ہڈیاں موجودہوتی ہیں۔ درمیانی کان کے انفیکشن کو اوٹائٹس
میڈیا کہا جاتا ہے اور یہ بچوں میں کان کا سب سے عام انفیکشن ہے۔ زیادہ تر یہ خود
ہی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔بعض اوقات ، انفیکشن کو صاف کرنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس کا
استعمال کیا جاتا ہے۔ علاج کا مقصد درد کو
کم کرنااور پیچیدگیوں سے بچنا ہوتا
ہے۔
کون
سے بچے درمیانی کان کے انفیکشن کا شکار ہو
سکتے ہیں؟
◄
۶ماہ سے ۲ سال کی عمر کے بچے۔
◄
وہ بچے جو
ڈے کیئر سنٹر میں جاتے ہیں جہاں دیگر بچوں سے انفیکشن لگنے کے امکانات زیادہ ہوتے
ہیں۔
◄
جو بچے
بوتل یا فیڈر کے ذریعے دودھ پیتے ہیں۔
◄
عام طور پر
درمیانی کان کا انفیکشن سردیوں اور موسم خزاں میں ہوتا ہے۔
◄
وہ بچے جو ان گھروں
میں رہتے ہیں جہاں لوگ سگریٹ استعمال کرتے ہیں۔
◄
وہ بچے جن
کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگے ہوتے۔
اسباب
زیادہ
تر درمیانی کان کا انفیکشن بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ بچوں کو کثرت سے الرجی
، نزلہ یا فلو ہوتا ہے جس کی وجہ سے ناک میں سوجن ہوتی ہے اور یہ ناک ، کان اور
ہڈیوں کے مابین ہوا کے گزرنے کو متاثر کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان بچوں کو دوسرے
بچوں کے مقابلے میں درمیانی کان کا انفیکشن زیا دہ ہوتا ہے۔
علامات
◄
کان میں
درد کی شکایت
◄
بچے کا کان
کو بار بار کھینچنا
◄
نیند نہ
آنا
◄
معمول سے
زیادہ رونا
◄
چڑچڑا پن
◄
آواز سننے
یا اس کا جواب دینے میں مسئلہ
◄
100 F (38 C) یا اس سے
زیادہ بخار
◄
کان سے
سیال ، پیپ یا خونی سیال کا خارج ہونا
◄
سر درد
◄
بھوک میں
کمی
تشخیص
ڈاکٹر
عام طور پر کان ، ناک اور گلے کے اندر کو دیکھ کر درمیانی کان کے انفیکشن کی تشخیص
کرتے ہیں۔
علاج
زیادہ
تر بچوں کو درد اور بخار کی دوائیں دی جاتی ہیں اور دو سے تین دن تک ان کی طبعیت
پر نگاہ رکھی جاتی ہے۔
اپنے
بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں اگر:
◄
علامات ایک
دن سے زیادہ وقت تک رہتی ہیں۔
◄
6 ماہ سے کم عمر کے بچے میں علامات موجود ہیں۔
◄
کان میں
درد شدید ہے۔
◄
نزلہ / زکام یا سانس کے انفیکشن کے بعدبچے کے کان سے سیال ، پیپ یا خونی سیال کے خارج ہونا۔
اگر
حالت ۴۸سے ۷۲گھنٹوں کے بعد بہتر نہیں ہوتی ہے تو پھر ڈاکٹر اینٹی بائیوٹکس لکھ
سکتا ہے۔ اینٹی بائیوٹکس شربت کی شکل یا کان کے قطروں کی شکل میں دی جاسکتی ہے۔ عام
طور پر اینٹی بائیوٹک کورس انفیکشن کی شدت کے مطابق ۷ سے ۱۴ دن تک جاری رہتا ہے۔ دوبارہ
انفیکشن سے بچنے کے لئے اینٹی بائیوٹک کا علاج
مکمل کرنا چاہئے۔
پیچیدگیاں
زیادہ
تر کان میں انفیکشن پیچیدگیوں کا سبب نہیں
بنتے ہیں۔ بار بار ہونے والے کان میں انفیکشن سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں، جیسے
:
◄
کمزور
سماعت
◄
اندرونی
کان کی پتلی جھلی میں سوراخ
◄
بولنے کی
صلاحیت میں تاخیر
◄
انفیکشن کا
دوسرے اعضاء جیسے آنکھوں ، گلے ، ناک اور
دماغ میں پھیل جانا
کان
کے انفیکشن سے بچاؤ
◄
چھوٹے بچوں
کے لئے ماں کا دودھ سب سے محفوظ ہے کیونکہ بوتل کے ذریعہ دودھ پلانے سے درمیانی
کان کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
◄
اگر صرف
بوتل کا دودھ ہے تو صحیح طر یقے پر عمل
کریں۔
◄
گھر کے
لوگوں کو سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا چاہئے۔
◄
بچوں کو
تمام مطلوبہ حفاظتی ٹیکے( (vaccinesلگوائیں۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *