کیا خراٹے ایک خطرناک
بیماری کی علامت ہیں؟
عام طور پہ لوگوں
میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ خراٹے گہری نیند کی علامت ہے اور اکثر لوگ یہ غلط
رائے بھی رکھتے ہیں کہ ہر جگہ، ہر حالت میں نیند کا آجانا صحت کی علامت ہے۔ اصل
میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خراٹے لینا کسی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔ایسی ایک خطرناک
بیماری کو او۔ ایس۔ اے۔ (OSA) یا OBSTRUCTIVE
SLEEP APNEA کہا جاتا
ہے ۔
OSA ایک عام بیماری ہے جس سے لوگ زیادہ واقف نہیں ہیں۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جوکہ نیند میں خلل پیدا
کرتا ہے۔ یہ اس صورت میں واقع ہوتا ہے جب وہ پٹھے جو ہماری سانس کی نالی کو کھلا
رکھنے میں مدد کرتے ہیں ، سوتے ہوئے کام کرنا بند کر دیتے ہیں اور سانس کی نالی
سکڑ جاتی ہے۔ اسکے باعث رات کو سوتے ہوئے
سانس لینے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جو خراٹوں کا سبب بنتی ہے۔
OSA کی علامات کیا ہیں ؟
اسکی دو قسم کی
علامت ہوتی ہیں:
1. ایک جو مریض خود محسوس کرتا ہے اور
2. دوسری وہ جو مریض کے ساتھ سونے والا
انسان بتا سکتا ہے ۔
مندرجہ ذیل علامات
وہ ہیں جو مریض خود محسوس کرتا ہے:۔
◄
نیند
کے دوران دم گھٹنا۔
◄
صبح
سویرے سر میں درد ہونا یا سر کا بھاری محسوس ہونا۔
◄
دن
کے دوران ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ یا نیند محسوس کرنا۔
◄
دماغی
صلاحیت اور یادداشت کا متاثر ہونا۔
◄
پیشاب
کے غرض سے نیند کا بار بار ٹوٹنا
◄
مزاج
میں چڑچڑا پن ہونا۔
اسکے علاوہ، چند
وہ علامت ہیں جسکا مشاہدہ وہ کرسکتا ہے جو مریض کے ساتھ سو رہا ہوتا ہے، جیسے کہ :
◄
اونچی
آواز میں خراٹے لینا۔
◄
وقتاً
فوقتاً نیند کے دوران سانس کے رکنے کا مشاہدہ ہونا۔
خطرے کے عوامل
وہ عوامل جو (OSA) یاOBSTRUCTIVE SLEEP
APNEA ہونے
کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں درج ذیل ہیں:
◄
موٹاپا۔
◄
گردن
کے ارد گرد چربی کا جمع ہونا۔
◄
مرد
اور عمر رسیدہ افراد۔
◄
تمباکو
نوشی۔
◄
موروثی
وجوہات۔
تشخیص
اس بیماری کی تشخیص
کے لیے سب سے پہلے مریض کی تمام علامات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسکے
علاوہ مرض کی یقینی جانچ کے لئے مریض کو رات بھر ہسپتال میں رکھا جاتا ہے۔ جہاں پوليسومنوگرافي
کی مدد سے مریض کی نیند اور جسم کے دیگر اعضاء
کے کام کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے تمام معلومات ایک
کمپیوٹر میں ریکارڈ ہوتی جاتی ہے جیسے کہ مریض کے دل، پھیپھڑوں، اور دماغ کے فعال
ہونے کی صلاحیت، سانس لینے کا طریقہ، ہاتھ پیر کے حرکات، اور خون میں آکسیجن کی
مقدار۔ ان سب پیمانوں کی مدد سے اس مرض کی تشخیص کے جا سکتی ہے۔
علاج
اس مرض کے علاج کے
لیے روز مرہ کے معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہوتی ہے،مثلاً :
◄
وزن
کم کرنا
◄
ورزش
کو معمول بنانا
◄
تمباکونوشی
کو ترک کرنا
◄
بالکل
سیدھا نا سونا(کمر کے بل)
◄
شراب
نوشی کو ترک کرنا اور نیند کی گولیوں سے گریز کرنا
◄
CONTINUOUS
POSITIVE AIRWAY PRESSURE (CPAP)۔ یہ ایک ایسی مشین ہے جو ایک ماسک کے ذریعے
ہوا کے دباؤ کو قائم رکھتی ہے اور سانس کی نالی کو کھلا رکھتی ہے تاکہ نیند کے
دوران سانس کا تسلسل برقرار رہے۔
پیچیدگیاں
اگر اس بیماری کا
علاج نہ کیا جائے تو مختلف پیچیدگیاں اور مسائل
پیدا ہو سکتے ہیں، جیسے کہ:
◄
ہائی
بلڈ پریشر ہونے کا خطرہ۔
◄
دل
کا دورہ یا فالج ہونے کا خطرہ۔
◄
ذیابیطس
ہونے کا خطرہ۔
◄
دل
کی دحرکن کا بےترتیب ہونا (ARRHYTHMIAS)
◄
ڈرائیونگ
کرتے ہوئے نیند آنے سے ٹریفک کے حادثات ہونے کا خدشہ۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *