بائی پاس کا آپریشن کیا ہے؟
کورونری آرٹری بائپاس گرافٹنگ کو عام زبان میں
دل کے بائپاس والا آپریشن کہتے ہیں۔ اس آپریشن کی ضرورت ان لوگوں کو پیش آتی ہے جن
کو دل کی شریانوں کی بیماری ہو۔ اس اپریشن کا مقصد دل کے اس حصے کو خون فراہم کیا جاتا ہے جس کو
خون پہنچانے والی شریان میں رکاوٹ آ چکی ہو۔ اس کے لیے جسم کے کسی اور حصے سے خون
کی شریان کا حصہ(گرافٹ) لے کر دل کے اس حصے کو خون ہی فراہمی کے لیے پیوند کیا جاتا ہے۔
مریضوں کا انتخاب
بائی پاس کا آپریشن دل کی شریانوں کی بیماری کی
کچھ خاص صورتوں میں کیا جاتا ہے جو کہ یہ ہیں:
◄ دل کی بڑی شریان ۵۰٪ سے زیادہ بند
ہونا
◄ دونوں چھوٹی شریانیں ۷۰٪ سے زیادہ
بند ہونا
◄ تینوں شریانوں میں کچھ نہ کچھ رکاوٹ
ہونا
◄ ایسا مرض جو ادویات سے بہتر نہ ہو
رہا ہو
◄ دل کا ایسا دورہ جس میں انجیوپلاسٹی
کرنا ممکن نہ ہو
۸۵ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اس آپریشن سے
روک دیا جاتا ہے کیوں کہ اتنی زیادہ عمر کے افراد کو اس سے فائدہ کم اور نقصان
زیادہ ہوتا ہے ۔ دورانِ آپریشن یا آپریشن کے بعد کے دنوں میں پیچیدگیاں ہونے کا
زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
گرافٹ کا انتخاب
گرافٹ بہت سی جگہوں سے لیا جا سکتا ہے لیکن
زیادہ تر ٹانگ يا بازو میں سے ہی لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ کی شریانوں سے بھی
لیا جا سکتا ہے۔
آپریشن کی تیاری
آپریشن سے پہلے آپ کا ڈاکٹر آپ سے بہت سے سوالات
کرےگا جس میں پچھلے دنوں میں دل کا کوئی دورہ پڑنا، پہلے کبھی دل کا کوئی آپریشن
ہونا، گردوں کی کوئی بیماری، جسم میں نمکیات کا کم زیادہ ہونا ، کسی قسم کا کوئی
انفیکشن، پھیپھڑوں کی کوئی بیماری اور خون کی کوئی اور بیماری شامل ہے۔ ان سب
سوالات کا صرف یہ مقصد ہوتا ہے کہ اگر کوئی ایسی چیز ہے جو آپریشن میں خطرہ ثابت
ہو سکتی ہے اس کو پہلے ہی نوٹ کر لیا جائے اور اس کے مطابق یا تو اس کے ٹھیک ہونے
کا انتظار کیا جائے یا پھر اس کے بارے میں آپ کو پہلے ہی آگاہ کر سے جائےگا کہ اس
کے آپریشن کے بعد آپ پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔
ٹیسٹ
اسی طرح خون کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، گردوں، جگر
اور پھیپھڑوں کے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں تاکہ جسم میں اگر کسی قسم کی کوئی چھپی
ہوئی بیماری ہو تو وہ سامنے آ جائے۔مریضوں کی ای سی جی یا دل کی پٹی نکالی جاتی ہے
اور دل کا الٹراساؤنڈ بھی کیا جاتا ہے۔ دل
کی شریانوں کی انجیوگرافی بھی کی جاتی ہی تاکہ شریانوں کی ساخت اور اندرونی تنگی کا تعین کیا جا سکے۔
آپریشن سے پہلے دل والی اور خون کو پتلا کرنے
والی دوائیاں بند کروا دی جاتی ہیں۔ اس کے
علاوہ دورانِ آپریشن مریض کے دماغ اور دل کی خاص طور پر نگرانی کی جاتی ہے۔ اس سب کی ذمےداری بیہوشی والے ڈاکٹر کی ہوتی
ہے۔
پیچیدگیاں
پیچیدگیوں میں دل کا کام کرنا چھوڑ دینا، گردوں
کا کام کرنا چھوڑ دینا، دماغ میں خون کی کمی ہو جانا اور پھیپھڑوں کا انفیکشن ہونا
شامل ہے۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *