کورٹیسول کیا ہے ؟
انسان کے جسم میں پایا جانے والا
"ایڈرینل" غدود خون میں
ایک ہارمون "کورٹیسول" خارج کرتاہے۔
عام طور پر
یہ ہارمون انسان
کے جسم میں
کارآمد ثابت ہوتا
ہے لیکن اس
کی زیادتی نقصان دہ
ہوسکتی ہے۔
کوشنگ سنڈروم
کیا ہوتا ہے؟
کوشنگ سنڈروم ایک
ایسی بیماری ہے جس میں جسم میں کورٹیسول کی ضرورت سے زیادہ مقدار
پائی جاتی ہے۔کوشنگ سنڈروم دو وجوہات سے
ہوتا ہے:
1. انسان کے جسم کے
اندر ہی یہ
ہارمون زیادہ مقدار
میں بن رہا
ہو مثلاکسی ٹیومر
کی وجہ سے۔
2. انسان اس
ہارمون کو اپنے
جسم میں کسی دوا یا
ٹیکے کی شکل
میں داخل کر
رہا ہو۔
کورٹیسول سے ملتی جلتی ادویات کو سٹیرائیڈ کہا
جاتا ہے۔ یہ ادویات مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ سٹیرائیڈ کسی
بھی شکل میں
اگر زیادہ مقدار
میں لیا جائے
تو یہ بیماری
پیدا کر سکتا ہے
چاہے وہ جڑی بوٹی
کی شکل میں ہی
کیوں
نہ ہو۔
کونسی بیماریوں میں سٹیرائیڈ دیے
جاتے ہیں؟
عام
طور پر سٹیرائیڈ کافی طریقوں
سے دیے جاسکتے
ہیں۔ جیسے گولیوں
کی شکل میں، ٹیکوں کی
شکل میں، اسپرے کی
شکل میں یا کریم
کی شکل میں۔ درج ذیل بیماریوں کے علاج کے لئے عام طور پر
سٹیرائیڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں:
◄ دمہ
◄ الرجی
◄ جلد کے مسائل
◄ گردوں کے
مسائل
◄ دماغ کے
مسائل
◄ ریوماٹائیڈ آرتھرائیٹس
◄ سسٹمک لوپس اریتھمیٹوسس
◄ کینسر جیسے کہ لمفوما
◄ اعضاء یا بون
میرو کا ٹرانسپلانٹ
سٹیرائیڈ کی زیادتی کی علامات
◄ جسم کے کچھ خاص
حصوں پر چربی چڑھنا
جیسے کے چہرے، کندھے، گردن کے بالکل نیچے، ناف
کے با لکل نیچے
کا حصہ
◄ گردن، کونی،
بغل کی جلد میں کالے کالے
دھبوں کا نمایاں
ہونا
◄ جلد پر
نیل پڑ جانا
◄ پیٹ،کمر کے
نیچے، ٹانگوں اور
ہاتھوں کے اوپر
کے حصوں پر
جامنی دھبوں کا ظاہر ہونا
◄ پٹھوں کی کمزوری
کی وجہ سے
سیڑھی چرھنے، کرسی سے اٹھنے
اور بازوں اٹھانے
میں دقت کا سامنا
◄ عورتوں میں ماہواری کے مسائل
◄ مردانہ کمزوری
◄ ہڈیوں کا بھر
بھر ا پن
علاج
کوشنگ
سنڈروم چونکہ سٹیرائیڈ کو
کسی بھی شکل
میں لینے سے ہوسکتا
ہے
چناچہ اس کا
علاج سٹیرائیڈ کے استعمال کو کم یا
ترک کرنا ہے۔ اگر سٹیرائیڈ کو دوا کے
طور پر
استعمال کیا جا رہا
ہو تو ضروری ہے کہ یا تو
دوا کی
مقدار کو کم
کردیا جائے یا
اس کی جگہ
کسی اور دوا
کا استعمال کیا
جائے ۔
اگر سٹیرائیڈ
کی دوا
کو مکمل طور
پر بند کرنا
ہو تو یہ
ضروری ہے کے اس
کی خوراک کو آہستہ
آہستہ کم جائے نہ کہ
فوری طور پر
بند کردیا جائے۔
یہ اس لیے
ضروری ہے کیونکہ
ادویات کی شکل میں سٹیرائیڈ لینے سے انسان کا اپنا جسم سٹیرائیڈ بنانا
بالکل بند کر دیتا ہے۔ چونکہ اس
ہارمون کا کچھ
مقدار میں انسان
کے خون میں
ہونا ضروری ہے
اس لیے دوا
کا ایک دم
بند کرنا انسان
کے قدرتی نظام
کو اتنا وقت
نہیں دیتا کہ وہ
اس ہارمون کی
پیداوار کو اپنی
نارمل سطح پر لاسکے ۔
مرض کی پیچیدگیاں
لمبے عرصے تک سٹیرائیڈ استعمال کرنے سے درج ذیل
پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں:
◄ شوگر
◄ بلڈ پریشر
کا بڑھنا
◄ دل
کے امراض
◄ انفیکشن کا
ہونا
◄ زخم کا
دیر سے بھرنا
◄ ھڈی کا
ٹوٹ جانا
◄ میدے میں
السر کا ہونا
◄ بانجھ پن
◄ نفسیاتی امراض
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *