اگرچہ
پاکستان میں جوڑوں کے متعدد امراض عام ہیں لیکن سب سے زیادہ تعداد
آسٹیوآرتھرائٹس کے مریضوں کی ہے۔ آسٹیوآرتھرائٹس کو عام زبان میں گنٹھیا بھی کہا
جاتا ہے ۔ آسٹیوآرتھرائٹس کا مرض سب سے زیادہ ان جوڑوں میں پایا جاتا
ہے جو جسم کا زیادہ وزن برداشت کرتے
ہیں ، جیسے کہ گھٹنے اور پاؤں کے جوڑ۔
آرتھرائیٹس
کیسے شروع ہوتا ہے؟
انسانی
جسم میں جہاں پہ بھی دو ہڈیاں آپس میں ملتی ہیں، ان ہڈیوں کے بیچ میں ایک ٹشو کی
سطح ہوتی ہے جس کو انگریزی میں کارٹیلیج کہتے
ہیں۔ کارٹیلیج کی ربڑ جیسی خاصیت ہڈیوں کی حرکت اور ہلنے جلنے میں انتہائی
کارآمد ثابت ہوتی ہے،لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کارٹیلیج کی سطح نا ہموار ہو جاتی ہے۔آخرکار یہ کارٹیلیج بالکل ہی
ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آسٹیوآرتھرائٹس کی علامات جنم لیتی ہیں ۔
آسٹیوآرتھرائٹس
کی وجوہات
بنیادی
طور پر آسٹیوآرتھرائٹس کی وجہ جوڑوں کے اندر
ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آسٹیوآرتھرائٹس
کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے کیونکہ انسان کی عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ جوڑوں
کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل شدت اختیار کر جاتا ہے۔
بڑھتی
عمر کے علاوہ آسٹیوآرتھرائٹس مندرجہ ذیل وجوہات سے بھی ہو سکتا ہے:
◄
موٹاپا ۔
◄
خاندانی
اور جینیاتی رجحان ۔
◄
چلنے اور
اٹھنے بیٹھنے کا غلط طریقہ جس سے جوڑوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے ۔
آسٹیوآرتھرائٹس
کی علامات
مندرجہ
ذیل علامات آسٹیوآرتھرائٹس میں دیکھنے کو ملتی ہیں:
◄
جوڑوں میں
شدید درد ہونا۔
◄
جوڑوں میں
جلن محسوس کرنا۔
◄
پورے جسم
کا بے انتہا سخت ہو جانا۔
◄
چلنے پھرنے
اور اور ہاتھ پاؤں ہلانے میں دشواری۔
آسٹیوآرتھرائٹس
کونسے جوڑوں کو متاثر کرتا ہے؟
اگرچہ
آسٹیوآرتھرائٹس جسم کے کسی بھی جوڑ کو متاثر کرسکتا ہے لیکن اس سے سب سے زیادہ
متاثر ہونے والے جوڑ مندرجہ ذیل ہیں:
◄
ہاتھ اور
انگلیوں کے جوڑ۔
◄
گھٹنے اور پاؤں
کے جوڑ۔
◄
کمروکولھے
کے جوڑ۔
آسٹیوآرتھرائٹس
کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟
ایکسرے
اور ایم آر آئی کے ذریعے آسٹیوآرتھرائٹس کی تشخیص کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مزید
ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں تاکہ کہ جوڑوں کے درد کے دوسرے اسباب کا کھوج لگایا جا سکے۔
آسٹیوآرتھرائٹس
کا علاج
آسٹیوآرتھرائٹس
کے علاج کا بنیادی مقصد مریض کی علامات کی شدت کو کم کرنا ہے تاکہ مریض دوبارہ سے
چلنے پھرنے کے قابل ہو سکے ۔اس کے علاج کے لئے درج ذیل طریقے اپنائے جا سکتے
ہیں۔
1.
درد کش ادویات
یہ ادویات جوڑوں کے درد کو کم کرتی ہیں اور اور
سوجن کے خلاف بھی
کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ درد کش گولیوں کے
علاوہ سپرے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
2.
ورزش
جسمانی ورزش پٹھوں کو مضبوط کرنے کے
لیے بہت مفید ہے جس سے مریض کے جسم کی سختی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور مریض
چلنے پھرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
3.
وزن میں کمی
اگر
مریض کے وزن کو بڑھنے نہ دیا جائے اور وزن کو موٹاپے کی حد سے نیچے رکھا جائے تو
بھی جوڑوں کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
4.
حرارت سے
علاج/ ہیٹ تھراپی
اس طریقہ علاج میں متاثرہ جوڑوں
کو حرارت فراہم کی جاتی ہے، جس سے جوڑوں
کا درد اور سوجن کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔
اگر
آپ کو جوڑوں میں تکلیف ہے تو فورا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
آرتھرائیٹس
سے کیسے بچا جائے
◄
اپنے جسم
کا خاص خیال رکھیں
◄
روزانہ 20 سے 30 منٹ تک چہل قدمی اپنا معمول بنا لیں
◄
اپنے وزن
پر نظر رکھیں
◄
وزن کو
موٹاپے کی حد سے اوپر نہ جانے دیں
◄
اپنی خوراک
میں کیلشیم اور وٹامن ڈی جیسے صحت مند اجزا کو شامل کریں
یاد
رکھیں: آسٹیوآرتھرائٹس کی تکلیف کو بروقت تشخیص اور علاج سے ختم کیا
جا سکتا ہے۔
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *