بچوں میں گردن توڑ بخار
امراض،بچوں کے امراض

بچوں میں گردن توڑ بخار

28 August, 2020

نوز ا ئیدہ بچے میں گردن توڑ بخار ‏

دماغ انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے جو باقی جسم کی حرکات و سکنات کو کنٹرول کرتا ہے اور انسان کے بولنے چالنے ‏اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کا مرکز ہوتا ہے۔ دماغ کے اوپر قدرتی طور پر تین جھلیاں موجود ہوتی ہیں جو اس کی حفاظت کرتی ‏ہیں۔ اگر ان جھلیوں میں سے ایک جھلی جراثیم سے متاثر ہو جائے تو اس بیماری کو میننجائٹس   یا گردن توڑ بخار  کہتے ہیں۔ 5 ‏سال سے کم عمر بچوں میں یہ بیماری کافی عام ہے اور نوزائیدہ بچوں میں اس کا خطرہ اور نقصانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔  ‏یہ بیماری مختلف جراثیم جیسے وائرس اور بیکٹیر یا کی وجہ  سے ہو سکتی ہے۔ جراثیم عموما خون کے ذریعے دماغ  تک پہنچتے ہیں۔ ‏

 

کن بچوں میں یہ اس بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے؟

اس بیماری کا خطرہ ان بچوں میں زیادہ ہوتا ہے :‏

◄   جن کا وزن کم ہوتا ہے ۔

◄   ‏ حمل کے ۳۷ہفتوں سے پہلے پیدا ہونے والے نومولود ۔

◄   ایسے بچے جن کی پیداِئش کے دوران پیچیدگیاں ہوئی ہوں۔

◄   اگر ماں کو انفیکشن ہو ہے تو یہ پیدائِش کے دوران نوزائدہ میں منتقل ہوسکتا ہے۔ ‏

 

علامات:‏

نوزائیدہ  بچوں میں اِس کی علامات بہت ہی غیر مخصوص ہوتی ہیں ۔مثلآ :‏

◄   تیز بخار چڑھنا

◄   بچے کا مسلسل رونا

◄   بچے کا جسم سخت ہو جانا اور ہاتھ پاؤں نہ ہلانا

◄   ‏ گردن کا اکڑ جانا اور سر ہلانے پر بچے کا رونا

◄   بچے کی بھوک کم ہو جانا

 

علاج کیوں ضروری ہے؟

بچے کے دماغ کے گرد موجود جھلیوں کی سوجن دماغ پر دباؤ پیدا کرتی ہے جو دماغ کے افعال کو متاثر کرسکتی ہے۔ اگر انفیکشن ‏جھلیوں کے اندر موجود دماغ کے مادے کو متاثر کرے تو بچہ مستقل طور پر معذور ہو سکتا ہے اور چلنے پھرنے اور بولنے چالنے ‏کی صلاحیت کھو سکتا ہے۔  اس کے علاوہ اگر جراثیم خون میں شامل ہو کر جسم کے باقی اعضاء کو متاثر کریں تو یہ جان لیوا ‏ثابت ہو سکتا ہے۔

 

علاج کیسے ہوتا ہے؟

گردن توڑ بخار کا علاج جراثیم کش ادویات سے کیا جاتا ہے۔بچے کو عموما ہسپتال میں داخل کر لیا جاتا ہے۔ انفیکشن کا ‏باعث بننے والے جراثیم کے بارے میں جاننے اور ان کے لئے بہترین دوا کا انتخاب کرنے کے لئے ڈاکٹر کمر کے پانی کا ‏ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دماغ کا سی۔ ٹی۔ سکین اور ایم۔ آر۔ آئی سکین کرانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ‏ہے۔ ‏

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *