گاؤٹ کا
مرض جوڑوں کے سب سے عام امراض میں سے ایک ہے۔ گاؤٹ کی تکلیف انسانی
جسم میں "یورک ایسڈ" نامی مادے
کے زیادہ مقدار میں موجود ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ گاؤٹ کا مرض سب سے زیادہ
پاؤں کے جوڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر پاؤں کے بڑے انگوٹھے میں شدید تکلیف
کا سبب بنتا ہے۔
گاؤٹ کی
وجوہات
گاؤٹ کے
مرض کی بنیادی وجہ جسم میں یوریک ایسڈ کی
معمول سے زیادہ مقدار کا موجود ہونا ہے۔ جسم میں یوریک ایسڈ کی مقدار بڑھ جانے کی
چند عام وجوہات درج ذیل ہیں:
◄
کچھ بیماریوں میں انسانی جسم میں یوریک ایسڈ کے مقدار بڑھ جاتی ہے، مثال کے
طور پر گردوں کی بیماریاں، تھائی رائیڈ کے مسائل اور کینسر وغیرہ۔
◄
اس کے علاوہ گاؤٹ کی ایک بڑی وجہ خوراک میں بڑے گوشت کا کثرت سے استعمال
بھی ہے، کیونکہ بڑا گوشت جسم میں یوریک ایسڈ کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔
◄
بعض اوقات کچھ ادویات بھی گاؤٹ کا سبب بن سکتی ہیں، خصوصا بلڈ پریشر میں
استعمال ہونے والی ادویات۔
علامات
جسم میں
یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنے کے ساتھ گاؤٹ کی علامات بہت تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں، اور
3 سے 10 دن تک جاری رہتی ہیں۔گاؤٹ کے جسم پر حملے کی عام علامات درج ذیل ہیں:
◄
جوڑوں میں شدید تکلیف اور جلن
◄
جوڑوں کی سوجن
◄
پاؤں میں شدید درد
اگر گاؤٹ
کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایک طویل المدتی مرض کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس
کو طب کی زبان میں "کرانک گاؤٹ" کہتے ہیں۔ گاؤٹ کی طویل المدتی قسم میں
جسم پر گولہ نما گانٹھیں بن جاتی ہیں، جو جوڑوں کے گرد جلد کے اوپر دیکھی جا سکتی
ہیں۔ ان بیضوی کل کی گانٹھوں کو طبی زبان میں "ٹو فائی" کہتے ہیں۔ اس
مسئلے سے بچاؤ کے لیے گاؤٹ کا بروقت علاج انتہائی ضروری ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر
ہے کہ بعض افراد کے جسم میں بہت زیادہ یوریک ایسڈ ہونے کے باوجود کوئی علامات ظاہر
نہیں ہوتیں۔
تشخیص
اگر آپ میں
گاؤٹ کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر آپ کی
علامات کا جائزہ لے گا اور آپ کے جوڑوں کا معائنہ کرے گا۔اس کے علاوہ آپ کے جسم
میں یورک ایسڈ کی مقدار کو جانچنے کے لیے آپ کے خون کا نمونہ بھی لیا جا سکتا ہے۔
علاج
اگر گاؤں
کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض کے جوڑ مستقل طور پر ناکارہ ہو سکتے ہیں۔ گاؤٹ
کی ادویات کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
1. ایک قسم وہ ہے جو گاؤٹ کے درد اور دیگر علامات کو کم
کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ جیسے کہ آئبوپروفن وغیرہ
2. دوسری قسم وہ ہے، جو گراوٹ کے متواتر حملوں کو روکنے میں
مددگار ہوتی ہے۔ جیسے کہ ایلو پیورینول وغیرہ
ادویات کے
علاوہ ڈاکٹر آپ کے طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں بھی تجویز کر سکتا ہے جن کے ذریعے
گاؤٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ مثلا مریض کو گوشت کا استعمال سے پرہیز کرنا پڑ
سکتا ہے۔
بچاؤ
اپنے طرز
زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرکے بھی گاؤںٹ سے بچا جا سکتا ہے، جیسے کہ:
◄
گوشت کا استعمال کم کرنا
◄
سگریٹ نوشی ترک کرنا
◄
روزانہ ورزش کرنا
◄
خوراک میں سبزیوں کا کثرت سے استعمال
◄ وزن کم کرنا
◄ کثرت سے پانی کا استعمال
ایک تبصرہ
آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *