پولی سسٹک اووَری سنڈروم‎ (PCOS) ‎
امراض،خواتین کے امراض

پولی سسٹک اووَری سنڈروم‎ (PCOS) ‎

26 July, 2021

پی۔ سی۔ او ۔ایس ۔(Polycystic Ovarian Syndrome)

پی ۔سی۔ او۔ ایس ۔بچہ پیدا کرنے کی عمر کی خواتین میں پائی جانے  والی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ یہ بیماری۱۰% خواتین میں علامات کے ساتھ پائی جاتی ہے جبکہ  تقریبا ۲۵% خواتین میں یہ صرف الٹرا ساونڈ پر  ظاہر ہوتی ہے لیکن مریض کو کوئی جسمانی شکایت نہیں ہوتی۔

 

پی۔ سی۔ او۔ ایس۔ کی وجہ:

یہ بیماری ہونے کی خاص وجہ کا تعین نہ ہو سکا ہے البتہ یہ بات واضح ہے کہ اِس بیماری میں جسم کے تین ہارمونوں کی مقدار میں تبدیلی آتی ہے:

1.     LH  یا leutinizing hormone کہلانے والے ایک ہارمون  کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔

2.     بیضہ   دانی میں بننے والے  ایک دوسرے ہارمون ایسٹروجن کی   مقدار  بہت کم ہو جاتی ہے۔

3.     مردوں کے جسموں میں زیادہ پائے جانے والے ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔

ہارمونوں کی اس بدنظمی کے باعث بیضے دانیوں میں متعدد پانی سے بھری تھیلیاں یا   سسٹ (cysts) بن جاتی ہیں  جو ماہواری میں تبدیلی اور بانجھ پن کے مسائل  پیدا کرسکتی ہیں۔ 

 

پی۔ سی۔ او۔ ایس کی علامات

1.   ایسٹروجن کی کمی کے باعث ہونے والی شکایات:

◄   اِس بیماری میں ماہواری نہ ہونا یا  کم ہونے کی شکایت ۔

◄   ماہواری بے وقت،بے قاعدہ  یا بے قاعدہ ہونا۔

◄   بانجھ پن کی شکایت   ۔

 

2.     ٹیسٹوسٹیرون کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والی علامات:

◄   چہرے پر مردوں کی عکاسیت کرتے بال۔

◄   جسم اور خاص کر چہرے پر،کیل ، ایکنی اور گہرے مہاسے۔

◄   سر کے بال گرنے کی شکایت۔

اس بیماری کے اکثر مریضوں کو موٹاپے کی شکایت ہوتی ہے۔ میڈیکل سائنس ابھی تک یہ نہیں جان پائی کہ موٹاپا پی سی او ایس کا باعث بنتا ہے یا پی سی او ایس موٹاپے کا۔ موٹاپے کے باعث ذیابیطس  یا شوگر کی بیماری دیکھی جا سکتی ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے دل کی  تکالیف ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

 

تشخیص

پی سی او ایس کی بیماری کی تشخیص تین چیزوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے:

1.     بظاہر موجود علامات

2.     خون کے ٹیسٹ

3.     الٹرا ساونڈ

اگر مریض کو درجِ ذیل تین میں سے دو  موجود ہوں تو  پی سی او ایس  کی تشخیص مکمل ہوجاتی ہے۔

۱۔ مہواری نہ آنا یہ پھر مہواری کم آنے کی شکایت ہو۔

۲۔ چہرے پر بہت زیادہ بال ہونا، گہرے مہاسے ہونا یہ پھر بال گرنے کی شکایت موجود ہو۔

۳۔ الٹراساونڈ پر بیضہ دانیوں میں متعدد سسٹ پائ جائیں۔

مریض خون کے ٹیسٹ پر LH اور ٹیسٹوسٹیرون اکثر بڑھے ہوۓ پاۓ جاتے ہیں۔ اگر خون کے ٹیسٹ میں انسولین کی مقدار زیادہ ہو تو اُس مریض میں ذیابطیس ہونے کے زیادہ  امکانات ہوتے ہیں۔

 

علاج

پی سی او ایس کے علاج کی شروعات عادات میں تبدیلی سے کیا جاتی ہے۔  ورزش کو باقاعدگی سے اپنانا اور وزن میں کمی پیدا کرنا مریض کے لئے  بہت مفید ہوتا ہے اور اکثر صرف ان سے ہی بیماری پر قابو پا لیا جاتا ہے۔ ورزش اور وزن میں کمی مہواری کو باقاعدہ کرنے اور ذیابطیس سے بچانے میں مدد کرتی ہیں۔

مہواری کو باقاعدہ کرنے کے لیے    OCP   یعنی مانع حمل یا منصوبہ بندی کی ادویات دی  جاتی ہیں ۔ یہ نہ صرف مہواری کو باقاعدہ کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مانع حمل میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں تو وہ خواتین جو حاملہ نہیں ہونا چاہتی ہیں اُن کے لئے یہ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔یہ دوائیں مردانہ ہارمون کی مقدار کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اکثر  clomiphene citrate دوا دیتے ہیں جو بانجھ پن کا شکار خواتین کو حاملہ ہونے میں مدد دیتی ہے۔وہ مریض جن میں انسولین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اُنہیں دوا metformin تجویز کی جاتی ہے جو ذیابطیس اور قلبی اور شریانوں کی بیماریوں کو پیدا ہونے سے ایک حد تک روکنے میں مدد کرتی ہے۔

جو علامات مردانہ ہارمون یعنی ٹیسٹوسٹیرون کے بڑھنے سے پیدا ہوتی ہیں اُن کے لیۓ مختلف دوائیں تجویز کی جاتی ہیں، جیسے کہ چہرے پر بالوں کی شکایت کے لئے ایک خاص کریم کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، اِس کریم کو elfornithine cream کہا جاتا ہے۔ اگر بالوں میں لمبے عرصے تک کوئ فائدہ نہ ہو تو لیزر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو دبانے کے لئے مختلف دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں GnRH agonists اور cyproterone جیسی دوائیں دی جاتی ہیں۔

 

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز کو نشان لگا دیا گیا ہے *